بنگال میں اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے یونیورسٹی قائم کی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

بنگال میں اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے یونیورسٹی قائم کی جائے گی

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں مغربی بنگال یونیورسٹی فارٹیچرٹریننگ اینڈ ایجوکیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے ریاست میں صلاحیت مند اساتذہ اور معیاری تعلیم کا فروغ ہوگا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے تحت ریاست کے تما م بی ایڈ کالجز اور ایم ایڈ کالجز کو لائے جائیں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ یونیورسٹی 2015-16کے تعلیمی سیشن سے کام کرنا شروع کردے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسکول میں پڑھارہے اساتذہ کے لئے اپنی ڈگری مکمل کرنے کا بہترین موقع ہوگا ۔ مغربی بنگال حکومت نے یوم اساتذہ کے موقع پر ریاست کے100اساتذہ کو شکچھا رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا اور اس کے ساتھ ہی ریاست بھر کے42اسکولوں کو بہترین اسکول کے ایوارڈ سے نوازا بھی گیا ۔ وزارت اسکول تعلیم کے زیر اہتمام نیتا جی اندرواسٹیڈیم میں منعقد پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی ، وزیر سائنس و تکنالوجی رابر نجن چٹر جی ، وزیر برائے ماس ایجوکیشن اور لائبریری عبدالکریم چودھری اور وزیر مملکت برائے اسکول تعلیم و اعلیٰ تعلیم اشیش بنرجی موجود تھے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اساتذہ کی صرف یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ طلباء کو ٹیکسٹ بک کا درس دیں بلکہ اساتذہ بچوں میں زندگی جینے کا ہنر بھی سکھائیں۔مغربی بنگال حکومت نے یوم اساتذہ کے موقع پر ریاست کے100استاذہ کو شکشا رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا اور اس کے ساتھ ہی ریاست بھر کے 42اسکولوں کو بہترین اسکول کے ایوارڈ سے نوازا بھی گیا۔ وزارت برائے اسکولی تعلیم کے زیر اہتمام نیتاجی اندور اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی ، وزیر سائنس و ٹکنالوجی رابر نجن چٹر جی، وزیر برائے ماس ایجوکیشن اور لائبریری عبدالکریم چودھری اور وزیر مملکت برائے اسکولی تعلیم و اعلیٰ تعلیم اشیش بنرجی موجود تھے ۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میں ایس سی اور ایس ٹی کے طلباء کے لئے شکشا شری اسکیم شروع کی ہے ۔ اس کے تحت کلاس پانچ سے کلاس ساتویں کے طلباء کو کتاب و دیگر ضروریات کے لئے وظیفہ دیاجاتا ہے اس کے علاوہ کنیا شری اسکیم کے تحت درمیان میں تعلیم چھوڑنے کے سلسلہ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

New Bengal university to streamline teachers' training

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں