تلنگانہ کے کئی مقامات پر 18 گھنٹے برقی سربراہی میں کٹوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

تلنگانہ کے کئی مقامات پر 18 گھنٹے برقی سربراہی میں کٹوتی

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ ریاست میں ہر شعبہ کے افراد برقی کی سربراہی میں4تا18گھنٹے روزانہ کٹوتی سے شدید متاثر ہیں جب کہ مانسون ختم پر ہے ۔ صنعتیں، زرعی شعبہ اور گھریلو صارفین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔گرما کے موسم سے5ماہ قبل ہی برقی کٹوتی سرکاری طور پر شروع کردی گئی ہے جس کا اعلان کیا گیا اور مقررہ وقت سے زیادہ ہی برقی سربراہی بند کردی جارہی ہے ۔ محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ برقی کی کمی500تا550میگا واٹ کی کمی واقع ہے لیکن حقیقت میں1500میگا واٹ کی کمی ہے ۔ کسانوں، جنہیں بورویلس پر انحصار کرنا پڑتا ہے وہ شدید جدو جہد کررہے ہیں کیونکہ ان کی تیار فصلوں کو روزانہ4تا5گھنٹے برقی سربراہی حاصل ہورہی ہے ۔ صنعتی شعبہ کو ہر ہفتہ پیر کو برقی سربراہی بند کردی جارہی ہے ۔ اور روزانہ صرف 8گھنٹہ برقی سربراہی کی جارہی ہے ۔
دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں دو مرحلہ میں دو دو گھنٹے برقی سربراہی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن6تا8گھنٹے برقی سربراہی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر یان حیدرآباد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دن کی درجہ حرارت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ فیان اور ایر کولر کے بغیر رہنا مشکل ہے ۔ کاروباری افراد نے شکایت کی ہے کہ جنریٹر کے بغیر کاروبار کرنا بے حد مشکل ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے باعث جنریٹر کے مینٹیننس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کے پاس جنریٹر ہے ہی نہیں ۔ چھوٹے فیکٹریوں میں پیداوار میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔ جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ دو گھنٹے اعلان کردہ وقت کے بعد جب برقی کےFOCدفاتر کو فون کیاجاتا ہے تو کوئی جواب نہیں دیاجاتا ۔ ٹیلیفون کا ریسیور بازو رکھ دیا جاتا ہے ۔ نظام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق روزانہ6گھنٹے برقی بند کی جارہی ہے ۔
ٹاؤنس میں8اور دیہاتوں میں 12گھنٹے بند کی جارہی ہے ۔ سپرینٹنڈنٹ انجینئرس پر بھاکر کے مطابق100میگا واٹ برقی کی کمی ہے ۔ ورنگل میں1500میگاواٹ برقی کی سربراہی کی جارہی ہے جب کہ2100میگاواٹ کی ضرورت ہے ۔ چیف جنرل منیجر آپریشنس نے یہ بات بتائی جس کے نتیجہ میں8گھنٹے برقی کی سربراہی بند کی جارہی ہے ۔ کریم نگر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فصلوں کو نقصان پہنچنا شروع ہوگیا ہے اور کسان احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں ،۔ عادل آباد میں بھی یہی حال ہے ۔ میدک میں صنعتوں کو دو دن برقی سربراہی بند کی جارہی ہے اور صنعتیں ڈیزل جنریٹرس کا استعمال کررہے ہیں۔ کھمم میں خریف کی فصل کے ختم پر برقی کی سربراہی بند کردینے سے تیار فصل کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے ۔ نلگنڈہ ، محبوب نگر اور رنگا ریڈی سے بھی ایسی ہی شکایتیں وصول ہورہی ہیں۔

Telangan 18 hours power breakdown

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں