آندھرا - آئی ٹی شعبہ میں 42 ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

آندھرا - آئی ٹی شعبہ میں 42 ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
حکومت آندھرا پردیش کو انفارمیشن ٹکنالوجی اور الکٹرانکس صنعتوں میں آئندہ5برسوں کے دوران42ہزار کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی توقع ہے ۔ آئی ٹی وزیر پلے رگھوناتھ ریڈی نے آج یہ بات بتائی۔ حکومت نے آندھرا پردیش کو ملک کا آئی ٹی اورالیکٹرانک صنعت کا مرکز بنانے پالیسی تیار کی ہے ۔ رگھو ناتھ ریڈی نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ ریاستی حکومت توقع کرتی ہے کہ الکٹرانک صنعت میں30ہزار کروڑ اور آئی ٹی میں12ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ آئندہ5برسوں کے دوران ان دونوں شعبوں سے لگ بھگ9لاکھ افرادکو روزگار فراہم ہونے کی توقع ہے ۔ پہلے ہی وپرو، ٹینک مہندرا اور بعض دیگر آئی ٹی صنعتوں نے ریاست میں اپنے یونٹس قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ وشاکھا پٹنم ، کاکیناڈا، تروپتی اور اننت پور جیسے شہروں میں دونوں شعبوں کے لئے صنعتیں قائم کرنے سازگار مقامات موجود ہیں۔ حکومت نے آئی ٹی اور الکٹرانک صنعتوں کے لئے سنگل ونڈو سسٹم کے تحت منظوریوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔
یواین آئی کے بموجب وزیر آئی ٹی رگھوناتھ ریڈی نے آج کہا کہ حکومت نے آندھرا پردیش کو ملک کا آئی ٹی اور الکٹرانک صنعت کامرکز بنانے پالیسی تیار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وشاکھا پٹنم ، کاکیناڈا، تروپتی اور اننت پورکو آئی ٹی اور الکٹرانک پراجکٹس کے لئے موزوں مقام متصور کیا گیا ہے ۔ صنعت دوست پالیسی کے ایک حصہ کے طور پر صنعتوں کے قیام کے لئے منظوریوں میں تیزی پیدا کرنے سنگل ونڈو سسٹم پالیسی اپنائی جائے گی۔ دارالحکومت کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اراضی حاصل کرنے میں تیزی پیدا کی گئی ہے ۔ رگھوناتھ ریڈی جو حصول اراضی کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ اگر کسان اپنی اراضی پیش کریں تو انہیں اراضی کو فروغ دینے کے بعد بہتر حصہ دار بنایاجائے گا۔ اس کارروائی میں حکومت اور کسان دونوں کو مساویانہ فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کسان ار اضی مالکین دارالحکومت کی تعمیر کے لئے شراکت داری میں آگے آئیں گے ۔ رگھوناتھ ریڈی نے کہا کہ نیا دارالحکومت وجئے واڑہ ۔ گنٹور، تینالی اور منگل گری حدود میں قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ پولنگ سسٹم کے تحت کسانوں سے اراضی حاصل کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر جو شہر کے دورہ پر تھے ۔ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آئندہ دو تا 3مہینوں میں کسانوں کے لئے اراضی کے حصہ داری سے متعلق معاملہ کو قطعیت دی جائے گی ۔

Andhra Pradesh government expects Rs 42,000 crore investments in IT, electronics sectors.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں