تعلیم نسواں - تمام اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر اولین ترجیح - وزیر اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-06

تعلیم نسواں - تمام اسکولوں میں بیت الخلاء کی تعمیر اولین ترجیح - وزیر اعظم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اسکولی بچوں سے رابطہ قائم کیا اور کہا کہ وہ تعلیم نسواں کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور اس کوشش کے ایک حصہ کے طور پر تمام اسکولوں میں ٹائلٹس کو یقینی بنانے کے لئے پہل کرتے ہیں۔ انہوں نے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ طلباء سے خطاب کیا اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا خطاب تھا۔ مودی نے کہا کہ وہ ریاستوں سے اس امر کو یقینی بنانے کے لئے بات کررہے ہیں کہ اسکولس لڑکیوں کے مکانات کے قریب قائم کئے جائیں تاکہ تعلیم ادھوری چھوڑنے والی طالبات کا تناسب کم ہوجائے۔ وزیر اعظم نے پیشہ تدریس کی اہمیت میں اضافہ پر زور دیا اور کہا کہ تمام تعلیم یافتہ افراد بشمول انجینئرس اور ڈاکٹرس، تدریس کو قومی تعمیر کے لئے ض روری ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے خود کلاسس لیں ۔ ملک میں اساتذہ کی قلت ہے ۔ اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہوگا ، تاکہ ہندوستان اساتذہ کو’’برآمد‘‘ کرسکے ۔ تمام شعبہ ہائے حیات میں لڑکیوں کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم دلانا، دو خاندانوں یعنی ماں باپ کے خاندان اور سسرال والوں کو تعلیم دینے کے مترادف ہے ۔ لیکن اسکول سے تعلیم ادھوری چھوڑ نے والوں کا زیادہ تناسب افسوسناک ہے ۔ لڑکیوں خی تعلیم میری اولین ترجیح ہے ۔ وزیر اعطم نے یوم آزادی کے موقع پر کی گئی اپنی تقریر کے حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہر اسکول میں ٹائلٹ بنائے جائیں گے ۔ اس پہل کا مقصد ، تعلیم ادھوری چھوڑنے والے طلباء کے تناسب کو کم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ’’ میں نے محسوس کیا ہے کہ جب لڑکیاں تیسری یا چوتھی جماعت میں پہنچ جاتی ہیں تو اسکول جانا محض اس لئے چھوٹی دیتی ہیں کہ اسکولوں میں لڑکیوں کے لئے علیحدہ ٹائلٹس نہیں ہیں ۔ تمام اسکولس میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے علیحدہ ٹائلٹس ہونے چاہئیں ۔ ہم اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ طالبات تعلیم ادھوری چھوڑ کر اسکول سے نہ نکلیں ۔‘‘’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مودی نے اساتذہ سے خواہش کی کہ وہ کسی امتیاز کے بغیر تدریس میں ٹکنالوجی کا بہترین استعمال کریں ۔ طلباء و طالبات کو ٹکنالوجی سے دور رکھنا ایک’’سماجی جرم‘‘ متصور ہوگا ۔ طلباء کے ساتھ مودی کی90منٹ طویل بات چیت اور خطاب کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔ 63سالہ مودی نے اپنے بچپن کے واقعات کی یاد تازہ کی اور کہا کہ بچے اپنے بچپن سے محروم نہیں ہونے چاہئیں ۔ بچوں میں مطالعہ اور صاف ستھرا رہنے کی عادت ڈالی جانی چاہئے ۔ وزیر اعظم نے خود اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ’’ٹاسک ماسٹر‘‘ تھے جو خود اپنے لئے اور دوسروں کے لئے بھی سخت محنت کرتا ہے ۔

Teachers' Day speech: Educating girls is my priority and the initiative to ensure toilets in all schools, says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں