پانچ لاکھ شاردا متاثرین کو معاوضہ دینے کا ممتا حکومت کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-14

پانچ لاکھ شاردا متاثرین کو معاوضہ دینے کا ممتا حکومت کا دعویٰ

شاردا گھپلہ میں ترنمول کانگریس کو گھسیٹنے والی بی جے پی اس وقت کہاں گئی تھی جب اس گھپلے کا انکشاف ہوا تھا۔ اس وقت بی جے پی تو مرکز میں اپوزیشن پارٹی کا کردار نبھارہی تھی مگر اس وقت یہ خاموش رہی۔ آج اچانک سے مرکز کی اقتدار ہاتھ میں آتے ہی اسے شاردا معاملے میں اتنی دلچسپی ہوگئی ۔ مگر وہ شاید یہ بھول گئی ہے کہ شاردا معاملے کو ہم نے ہی منظر عام پر لایا۔ ہم نے ہی سدیپتو ،دیپ جانی، کنال وغیرہ سمیت دیگر ملزمین کو گرفتار کروایا ۔ چارج شیٹ پیش کرواکر قصور واروں وک جیل بھیجا اور متاثرین ہی سے5لاکھ کو معاوضے کی رقم اپنے سرکاری فنڈ سے ادا کیا۔ تب تو بی جے پی خاموش تھی ۔ مقامی نیوز چینل کا انٹر ویو دیتے ہوئے ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی چیف ممتا بنرجی نے مذکورہ جملے ادا کرتے ہوئے بی جے پی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے سرکاری خزانے سے شاردا کے تقریباً5لاکھ متاثرین کو رقم مہیا کیا اب بقیہ7لاکھ غریب متاثرین کو رقم سی بی آئی دے گی ۔ اگر سی بی آئی نہیں دے سکے گی تو ارون جیٹلی دیں گے۔ کیونکہ ملک کی مالیات کے رکھوالے تو وہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے نموسرکار کی رام نام جینے والی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا دھرم کے ٹھیکہ دار بی جے پی ہی ہے ہم کیا دھرم اور کرم کاکام نہیں کرتے۔ مودی حکومت پر نشانہ داغتے ہوئے کہاکہ بنگال کو نہ صرف نظر انداز کررہی ہے بلکہ وہ ترقیاتی منصوبوں اور پیکیج سے مردم کررہی ہے اس لئے بنگال کے عوام خود ہی مودی حکومت کو جواب دیں گے۔
دریں اثناء کولکاتا سے دیگر ایجنسیوں کی علیحدہ اطلاع کے بموجب مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے می لوک گلوکار سدانند گگوئی کو پوچھ تاچھ کے بعد شاردا گروپ کے چیرمین سے 4کروڑ روپے لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ گگوئی کوانٹی کرپشن ونگ کے پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں عدالت میں کل پیش کیاجائے گا ۔ سنگر شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں گرفتار ہونے والے چوتھے شخص ہیں ۔ اس سے قبل سی بی آئی نے ایسٹ بنگال فٹ بال کلب کے مالک دیبرتا سرکار، تاجر سندھیرا گروال اور سابق آئی پی ایس افسر رجت مجمدار کو گرفتار کیا تھا ۔ گگوئی سے سات گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی ۔ گگوئی آسام کے مشہور فولک سنگر ہے۔ انہیں سین سے چار کروڑ روپیہ لینے اور شاردا سے زمین لین دین کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
اس درمیان شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کے اہم ملزم راجیہ سبھا کے ممبر کنال گھوش کو بنکشال کورٹ میں پیش کیا گیا انہیں18ستمبر تک عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے اپنے ہیڈ کوارٹر سابق آئی پی ایس افسر رجت مجمدار اور ترنمول کانگریس کے معطل ممبر پارلیمنٹ کنال گھوش سے مشترکہ کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ہے۔ سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس( آرمڈ فورسیس) کو سرکاری اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد علی پورٹ کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ جہاں انہیں پانچ دن کے لئے سی بی آئی کی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ اس درمیان مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی اور دیگر مرکزی جانچ ایجنسیوں نے کلکتہ شہر کے دیگر چار فٹ بال کلبوں کو سمن جاری کرکے ہدایت دی ہے کہ وہ آمدنی کی رپورٹ جمع کریں۔ ای ڈی نے کو یقین ہے کہ ان چاروں کلبوں میں روپیہ خرچ کیے گئے ہیں ۔ سی بی آئی ایسٹ بنگال فٹ بال کلب کے اعلیٰ عہدیداردیبرتو سرکار کو گرفتار کیا ہے جب کہ موہن بگان کے نائب صدر سر نجو بوس سے کئی گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔

Sharda victims compensation claims Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں