جنوبی ہند میں اہم تنصیبات پر نگرانی بڑھا دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

جنوبی ہند میں اہم تنصیبات پر نگرانی بڑھا دی گئی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی کے الزام میں سری لنکا کے ایک شہری کی گرفتاری کے ساتھ ہی مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں نے جنوبی ہند میں دفاعی تنصیبات اور غیر ملکی سفارت خانوں کے بشمول اہم عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ این آئی اے نے گزشتہ ہفتہ چینائی میں ارون سیلوارا جن کو گرفتار کیا اور مبینہ طور پر اس کے قبضے سے کوسٹ گارڈ عمارت جیسی ملک کی دفاعی تنصیبات کے خاکوں سمیت بعض اہم دستاویزات ضبط کئے ۔ این آئی اے نے مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں سے ملنے والی ابتدائی معلومات کی بنیاد پر راجن کو گرفتار کیا جس کی ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا کہ راجن نے بعض راز کی اہم معلومات آئی ایس آئی کے حوالے کئے ہیں۔ سیلواراجن ممنوعہ ایل ٹی ٹی ای کی تائید و حمایت پر سری لنکا میں بھی مطلوہے۔ اس نے عدالتی تحویل میں دئیے جانے سے قبل تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے چند دفاعی عمارتوں کے بارے میں معلومات کولمبو میں آئی ایس آئی کے سرغنوں کو فراہم کی ہیں۔
راجن کے مطابق یہ سرغنے پاکستانی ہائی کمیشن سے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔ این آئی اے نے چینائی کی ایک عدالت سے ملزم کو پولیس تحویل میں دینے کی درخواست کی ہے جس پر کل فیصلہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف مقامات پر نگرانی کو بڑھادیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ آیا اس طرح کی مزید جاسوسی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔سیلواراجن نے ایک بار پھر کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا قونصلر کی حیثیت سے انجام دینے والے سابق عہدیدار عامر زبیر صدیقی کا نام لیاہے، جنہیں سری لنکا پر ہندوستان کے دباؤ کے نتیجہ میں کچھ عرصہ قبل اسلام آباد واپس بھیج دیا گیا ۔ کولمبو میں پاکستان کے پریس اتاشی محمد داؤد احتشام کے حوالے سے سری لنکا کے چند اخبارات نے لکھاکہ صدیقی کو جزیرہ میں اپنی میعاد کی تکمیل کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار لنکائی شہری نے ایک اور نام ’’شجیع‘‘ کا بھی لیا اور کہا کہ جب دو پاکستانی عہدیدار ہندوستان میں جاسوسی سرگرمیاں انجام دینے کی خواہش کرتے ہوئے اس سے رجوع ہوئے تو اس کا کاروبار لڑ کھڑا گیا ۔ وہ2011میں ہندوستان آیا۔ یہاں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے اس کی مدد کی گئی ۔ چینائی میں چند روڈ شو ز کرنے کے بعد سیلواراجن کی کمپنی کو ہندوستانی آبی سرحدات کی حفاظت کی ذمہ داری ایک مقامی دفاعی یونٹ کا پروگرام منظم کرنے کا آرڈر ملا۔ تقریب کے بعد سیلواراجن نے کولمبو میں اپنے پاکستانی آقاؤں کو بحریہ کی یونٹ کا تفصیلی خاکہ روانہ کیا۔ صدیقی کا نام انٹلی جنس بیورو کے لئے نیا نہیں ہے جب کہ اکا نام2012-13میں اس وقت سامنے آیا تھا جب سیکوریٹی ایجنسیوں نے ٹریچی سے کولمبو کو متواتر فضائی سفر کرنے والے شخص تمام انصاری کو گرفتار کیا تھا ۔ انصاری کو2012میں6ماہ تک نگرانی کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ انصاری ایک چھوٹا سا تاجر تھا جس نے آلو اور پیاز جیسی اشیاء سری لنکا کو بھیجی تھیں ۔ کاروبار میں خسارہ کے بعد انصاری کا رابطہ کولمبو میں ٹامل بولنے والے ایک شخص حاجی سے قائم ہوا جس نے مبینہ طور پر کولمبو میں پاکستانی مشن میں صدیقی سے اس کا تعارف کروایا تھا۔

Security Tightened At Key Installations In South India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں