داعش نے ایک اور امریکی صحافی کا سر قلم کردیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

داعش نے ایک اور امریکی صحافی کا سر قلم کردیا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
عراق اور شام میں سرگرم تنظیم اسلامی ریاست نے آج سوشیل میڈیا پر ایک اور امریکی صحافی اسٹیون ساٹلاف کا سر قلم کرنے کا سنسنی خیز ویڈیو جاری کیا۔ امریکی حکا م نے بتایا کہ امریکی انٹلی جنس عہدیدار اس ویڈیو کے اصلی ہونے کی توثیق کررہے ہیں ۔ اس ویڈیو کے جس کا نام ’’امریکہ کے نام دوسرا پیغام‘‘ ہے، ساٹلاف کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا جو یہ کہہ رہا تھا کہ وہ عراق اور امریکی مداخلت کی قیمت چکا رہا ہے ۔ ویڈیو میں ایک مغویہ برطانوی ڈیوڈہینس کو ہلاک کرنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے ۔ ساٹلاف جو ایک آزاد صحافی تھا اور ٹائم اور فارن پالیسی جرائد کے کے کام کرتا تھا ، آخری مرتبہ اگست2013میں دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد سے جیمس فولی کا سر قلم کرنے سے متعلق ویڈیو میں پیش کیا گیا تھا ۔ ساٹلاف نے جو جیمس فولی کی طرح نارنگی رنگ کے لباس میں تھا ، ویڈیو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کو اب تک معلوم ہوگیا ہے کہ میں کون ہوں اور مجھے کیوں پیش کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوباما عراق میں غیر ملکی مداخلت کی تمہاری پالیسی بظاہر امریکیوں کی جانوں اور مفادات کے تحفظ کے لئے تھی پھر ایسا کیوں ہے کہ میں میری زندگی سے تمہاری مداخلت کی قیمت چکا رہا ہوں ۔ اس کے قریب ٹھہرے ہوئے اسلامی ریاست تنظیم کے رکن نے اس مرحلہ پر کہا کہ جب تک امریکہ ہمارے لوگوں کو ہلاک کرتا رہے گا ہمار ا خنجر تمہارے لوگوں کی گردنوں پر چلتا رہے گا۔ فولی کو ہلاک کرنے والے نے بھی ایسی ہی دھمکی دی تھی لیکن عراق میں اسلامی ریاست تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہے ، اور اب یہ حملے موصل ڈیم اور امرلی اور اربیل تک پھیل گئے ہیں ۔ ساٹلاف کی ماں شیرلی ساٹلاف نے گزشتہ ہفتہ ایک ویڈیو میں اپنے بیٹے کے لئے رحم کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسلامی ریاست کے خلیفہ ابو بکر البغدادی میں تمہارے لئے یہ پیغام جاری کررہی ہوں ۔ میں شیرلی ساٹلاف ہوں۔ میرا بیٹا اسٹیفن تمہارے ہاتھوں میں ہے۔ خلیفہ معاف کرسکتے ہیں ۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں۔میرے بچے کو رہا کردو ۔ ایک ماں کی حیثیت سے میں آپ سے انصاف و رحمدلی کی خواہش کرتی ہوں ۔ تا کہ میرے بیٹے کو ان باتوں کے لئے سزا نہ دی جائے جن پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سے خواہش کرتی ہوں کہ آپ اس کی زندگی بخش دیں اور حضرت محمد ﷺ کی سنت پر عمل کریں ۔ میں وہی چاہتی ہوں جو ہرماں چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بچوں کو دیکھنے کے لئے زندہ ہوں ۔ جس شخص نے صحافی کا قتل کیا وہ برطانوی لب و لہجہ کا حامل وہی شخص نظر آرہا تھا جو19اگست کے ویڈیو میں پیش ہوا تھا جس میں جیمس فولی کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور ویڈیو میں مقام بھی وہی نظر آرہا ہے ۔ اس شخص نے کہا کہ اوباما میں واپس آگیا ، میں اسلامی ریاست کے تعلق سے تمہاری سرکش خارجہ پالیسی اور ہماری سخت وارننگ کے باوجود موصل ڈیم اور دوسرے مقامات پر بمباری کی وجہ سے واپس آیا ہوں ۔ جس طرح تمہارے میزائلز ہمارے لوگوں کو ہلاک کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ہمارا خنجر بھی تمہارے لوگوں کی گردنوں پر چلتا رہے گا۔

Second American journalist beheaded by ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں