آئی اے این ایس
حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی لاگت میں ڈھائی ہزار کروڑ تا3ہزار کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایل اینڈ ٹی حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ نے آج یہ بات بتائی ، کمپنی کے چیف اگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائرکٹر وی پی گیڈگل نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ پراجکٹ انتہائی اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کے28فیصد تعمیر کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے اعتمادکا اظہار کیا کہ کمپنی تمام چیالنجوں کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرے گی ۔ حکومت کے ساتھ2010ء میں معاہدہ کے تحت پراجکٹ کی لاگت14132کروڑ روپے تھی۔ حیدرآبادمیٹرو ریل پراجکٹ پ بلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اساس پر تعمیرکیاجارہا ہے جو72کلو میٹر طویل3راہداریوں پر مشتمل ہے ۔ نمائندہ منصف کے بموجب ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد لمٹیڈ نے آج کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران تعمیری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث میٹرو ریل کے تعمیری کام میں جملہ مقرر کردہ رقم مین مزید2500کروڑ تا3000کروڑ روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ سی ای او اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد این وی ایس ریڈی نے آج ناگول میں زیر تعمیر میٹرو ریل اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو ریل پراجکٹ شہر حیدرآبادو سکندرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے اور عوام کو آرامدہ سفر کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تعمیر کیاجارہا ہے ۔ اب تک اس پراجکٹ کا 28فیصد تعمیری کام مکمل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں کو ناگول میٹرو اسٹیشن، ٹرین و مشین پلانٹ ورکشاپ اور کوچس کو مشاہدہ کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق میٹرو ریل پراجکٹ تعمیر کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے سلطان بازار اور اسمبلی بلڈنگ کے پاس میترو ریل پراجکٹ کی تعمیری کام پر اعتراض کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بازار اور اسمبلی بلڈنگ کے پاس میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیری کام نہ کرنے اور دوسرے متبادل راستوں سے میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیری کام شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر متبادل راستوں سے میٹرو ریل پراجکٹ کا آغاز کیاجاتا ہے تو میٹرو ریل پ راجکٹ کی لاگت میں مزید1500کروڑ روپے کا اضافہ ہوجائے گا ۔ اس کا مالی بوجھ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل لمٹیڈ پر عائد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سال2010کو حکومت اور ایل اینڈ ٹی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ۔ اس پ راجکٹ کے تعمیری کام کے لئے14132کروڑ روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا ۔ یہ پراجکٹ حکومت اور خانگی شراکت داری سے تعمیر کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناگول اسٹیشن کے تعمیری کام کے موقع پر اس سڑک پر کوئی ٹریفک جام نہیں کی گئی تھی ۔
دریں اثناء حیدرآباد سے آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب نیشنل جیو گرافک چیانل آئندہ ماہ حیدرآباد، میٹرو ریل پراجکٹ پر ایک فلم پیش کرے گا ۔ حیدرآباد میں سر دست اس پراجکٹ کی تعمیر جاری ہے ۔ میگا اسٹرکچرس کے نام سے پیش کیے جانے والے پروگرام کے تحت میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر پر یہ فلم پیش کی جائے گی۔ فلم کو’’کنکٹنگ وی سٹی آف نظامس: حیدرآباد میٹرو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا پریمئر 19اکتوبر کو شام 6بجے ہوگا۔ چیانل ایسی3فلمیں تیار کررہا ہے اور یہ سیریز کی پہلی فلم ہوگی ۔ ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآبادلمٹیڈ نے یہ بات بتائی جو یہ پراجکٹ 14132کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کررہا ہے ۔ کمپنی کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ بالکل پہلی مرتبہ ہے کہ نیشنل جیوگرافک چیانل میگا اسٹرکچرس کے اپنے پروگرام کے تحت کسی میٹرو ریل پراجکٹ پر فلم پیش کررہا ہے ۔ اس فلم میں پراجکٹ میں عوامی شمولیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ بہترین انجینئرس ، پلانرس اور ڈیزائنرس کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔
Hyderabad metro rail cost escalates by Rs.2,500 cr
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں