تاریخی ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ نے آزادی کو مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

تاریخی ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ نے آزادی کو مسترد کر دیا

لندن
پی ٹی آئی
اسکاٹ لینڈ کے شہریوں نے آج تاریخی ریفرنڈم میں آزادی کو مسترد کردیا اور برطانیہ کے ساتھ307سالہ قدیم اتحاد میں برقرار رہنے کا فیصلہ کیا جو وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے لئے راحت کی بات ہے ۔ اسکاٹ لینڈ کے32کونسل علاقوں کے منجملہ30کے نتائج آچکے ہیں جس میں1.512,688’’ہاں‘‘ کہنے والوں کی بہ نسبت 1,877,252رائے دہندوں نے’’نا‘‘ کہا ۔ سرکاری نتائج کی آج تصدیق ہوچکی ہے ۔ فتح کے لئے جملہ1,852,828ووٹ درکار تھے ، اور ملکی طور پر فتح کا تناسب تقریباً45سے 55فیصد ہے ۔ یہ ریفرنڈم دو سالہ مہم کا نقطہ عروج ہے ۔ اور اب اسکاٹ لینڈ کو زیادہ اختیارات دیے جانے سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگا ، جس نے برطانیہ میں1707ء میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے کونسل علاقہ اور برطانیہ کے تیسرے بڑے شہر گلاسگو نے194,779ووٹوں کے ساتھ آزادی کے حق میں ووٹ دیا اور بونڈی ویسٹ ڈنبرٹونشائر اور شمالی لنکا شائر نے بھی’’ہاں‘‘ کے لئے ووٹ دیا ۔ لیکن ملک کے دارالحکومت ایڈن برگ نے 194,638ووٹوں کے ذریعہ آزادی کو مسترد کردیا جب کہ’’ہاں‘‘ کے لئے123,927ووٹ ڈالے گئے ۔ جب کہ ایبرڈین سٹی نے20,000ووٹوں کی مارجن سے’’نا‘‘ کے لئے ووٹ کیا۔
دیگر کئی علاقوں میں بھی برطانیہ حامی مہم کو بڑی فتح حاصل ہوئی ۔ برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ’’ میں نے الیسٹیر ڈارلنگ( برطانیہ حامی’’بیٹرٹو گیدر‘‘ مہم کے صدر) سے بات کی اور انہیں اپنی کامیاب مہم پر مبارکباد پیش کی ۔‘‘حتمی نتائج آنے کے بعد وہ اسکاٹ لینڈ کے فیصلے کے بارے میں راست نشر کیے جانے والے ایک ٹی وی خطاب میں سرکاری بیان دیں گے۔ اسکاٹ لینڈ کے ڈپٹی افسر منسٹر نکولا اسٹرجیون نے بی بی سی کو بتایا کہ منفی ووٹ شدید سیاسی اور شخصی مایوسی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’اسکاٹ لینڈ میں تبدیلی کی خواہش ہے یہ ملک ہمیشہ کے لئے بدل چکا ہے ۔‘‘ رائے شماری کے بعد چیف کاؤنٹنگ آفیسر میری پٹ کیتھلی ایڈن برگ میں سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد ملکہ الزبیتھ دوم بیان دیں گے ۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام‘ کل اس تاریخی ریفرنڈم میں رائے دہی کے لئے طویل قطاروں میں کھڑے نظر آئے تاکہ اس بات کا فیصلہ کرسکیں کہ وہ برطانیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پھر آزادی کے خواہاں ہیں ۔’’کیا اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک ہونا چاہئے۔‘‘ اس سوال کا جواب انہیں’’ہاں‘‘ یا’’نا‘‘ میں دینا تھا۔4,285323رائے دہندوں (97فیصد) نے پورے ملک میں2,608پولنگ بوتھس پر اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔

Scotland referendum: Scots reject independence in historic vote

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں