بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی ہندوستان کی اولین ترجیح - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-20

بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی ہندوستان کی اولین ترجیح - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ہندوستان کے تعاون کا یقین دلایا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہمان وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توانائی ، بجلی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں اضافہ کیاجائے گا۔ مودی حکومت کی جانب سے سارک ممالک کے ساتھ خصوصی تعلقات کے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان بنگلہ دیش مشترکہ مشاورتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام اور حکومت ہندوستان کے ساتھ بہتر و مضبوط تعلقات کی خواہش مند ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق’’وزیر اعظم نریندر مودی نے ا پنے ہم منصب شیخ حسینہ کی ذاتی دلچسپی اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی اور اس کی کوششوں میں ہندوستان کی مکمل حمایت رہے گی ۔ توانائی ، بجلی سیاحت اور دیگر شعبوں میں ہندوستا اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو بڑھاوادیا جائے گا۔‘‘وزیر اعظم نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے جغرافیائی مقامات میں باہمی سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا ۔
روڈ ، ریلوے ، ہوائی راستے وغیرہ کی ترقی اور مضبوط آپسی باہمی تعلقات وغیرہ پر دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ۔ مہمان وزیر خارجہ نے شیخ حسینہ کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو بنگلہ دیش کے دورہ کی دعوت دی ، اس کے جواب میں وزیر اعظم نے تیقن دیا کہ وہ جلد ہی بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے ۔

Modi for 'concrete steps' to promote Dhaka-Delhi trade ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں