بی جے پی کی گائے گنگا اور گیتا کی سیاست - سنجے نروپم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

بی جے پی کی گائے گنگا اور گیتا کی سیاست - سنجے نروپم

نئی دہلی
یو این آئی
سنیئر کانگریس قائد و سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کے بعدپارٹی کے نوجوان قائد، سیکولر ازم اور فرقہ پرست طاقتوں کا مقبالہ کرنے پارٹی کی ناکام حکمت عملی کے مسئلہ پر بحث دوبارہ چھیڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس مرتبہ کانگریس سکریٹری وس ابق رکن پارلیمنٹ سنجے نروپم نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے پارٹی کوانتبادہ دیا ہے کہ وہ بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈہ کے جال میں نہ پھنسے ۔ انہوں نے ایک مشہور انگریزی روزنامہ میں اپنے مضمون میں کہا کہ بی جے پی اب گائے ، گنگا اور گیتا کی سیاست کررہی ہے ۔ قبل ازیں اے کے انٹونی نے پارٹی قیادت کو انتباہ دیا تھا کہ اقلیتی برادری سے کانگریس کی واضح قربت کے سبب ولگ اس کے سیکولر ازم پر شک کرنے لگے ہیں ۔ انہوں نے سیکولرازم کے حساس مسئلہ پر یہ کہتے ہوئے پارٹی میں ایک نئی بحث چھیڑ ی تھی کہ سماج کے بعض گوشوں کا یہ ماننا ہے کہ پارٹی، مخصوص تنظیموں یا برادریوں کی طرف جھکاؤ رکھتی ہے ۔ کانگریس نے فوری طور پر ان کے موقف سے لاتعلقی اختیار کی تھی اور ایک سرکاری ترجمان نے یہ وضاحت کی تھی کہ سابق وزیر دفاع اپنی آبائی ریاست کیرالا کے سیاق و سباق میں بات کررہے تھے ۔ سنجے نروپم نے اس حقیقت کو قبول کرتے ہوئے دوبارہ یہ بحث چھیڑی ہے کہ کانگریس، صرف فرقہ پرستی کے ایجنڈے پر تنقیدیں کرتے ہوئے جنگ ہار چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے سیاسی بیانات پہلے صرف گجرات تک محدود تھے ، اب قومی سطح پر انہیں پیش کیاجارہا ہے اور یہ جاری رہیں گے ۔ انہوں نے پارٹی سے کہا کہ مناسب انداز میں ان کا جواب دینے طریقہ سمجھے۔ مودی سے مقابلہ کے لئے سیکولرازم اور سماجی انصاف کے قدیم نظریات کافی نہیں ہیں۔ غیر روایتی نظریات اور طریقہ کار کا اختراعی پیکیج ان سے مقابلہ کے لئے درکار ہے ۔

Sangh Parivar’s communal agenda revolves around three symbols: the gai, the Ganga and the Gita (Sanjay Nirupam)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں