منیکا گاندھی پر ماحول مکدر کرنے کانگریس کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

منیکا گاندھی پر ماحول مکدر کرنے کانگریس کا الزام

نئی دہلی
یو این آئی
منیکا گاندھی کی جانب سے دئے گئے اس بیان پر کانگریس نے تشویش کا اظہار کیا کہ جانوروں کے غیر قانونی ذبیحہ کے ذریعہ حاصل ہونے والی رقم کو دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ وہ ان بیانات کے ذریعہ ماحول کو جانبدار بنارہی ہیں۔ اے آئی سی سی ترجمان شکیل احمد نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ منیکا گاندھی اس طرح کے بیانات کیوں دے رہی ہیں۔ وہ مرکزی کابینہ کی رکن ہیں۔ اگر اس طرح کی فنڈنگ کا کوئی واقعہ ہو بھی رہا ہو تو حکومت کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے نہ کہ اس طرح کے بیانات دے کر فضاء کو مکدر کیاجائے ۔ اس سے قبل منیکا گاندھی نے اس بات پر تشویش جتائی تھی کہ ہندستان گوشت کا سب سے بڑا کسپورٹر ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ اس غیر قانونی ذبیحہ سے حاصل ہونے والی رقم کو دہشت گردانہ کاررائیوں کو انجام دینے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم گوشت کے سب سے بڑے اکسپورٹر ہونے کے علاوہ، چمڑے کے لئے بھی جانوروں کو ہلاک کررہے ہیں ۔ ہم اس معاملہ میں چین سے بھی آگے ہیں ، یہ انتہائی قابل رحم بات ہے ۔ 4سال قبل یو پی حکومت کو داخل کی جانے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ آمدنی دہشت گردی میں استعمال کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان نے الزام لگایا کہ یہ این ڈی اے حکومت ہی تھی جس نے جانوروں کے قتل کو بڑھاوا دیا جیسا کہ این ڈی اے نے مرکزی بجٹ میں گوشٹ کاٹنے والی چاقوں پر ٹیکس کم کردیاتھا۔

Maneka Gandhi trying to polarise society: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں