دہلی میں ای رکشا پر اندرون 10 دن اعلامیہ کی اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-16

دہلی میں ای رکشا پر اندرون 10 دن اعلامیہ کی اجرائی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے آج کہا کہ نئی دہلی می ای رکشا کے چلانے کے لئے اندرون10دن ایک حتمی اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ حفاظتی مسئلہ کی بنیاد پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی میں ای رکشا پر پابندی عائد کردی تھی ۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈ کری نے کہا کہ ای رکشا کے مسئلہ پر ایک اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ ہم10دن کے لئے اپنی ویب سائٹ پر اس مسئلہ کو پیش کریں گے تاکہ عوام اس پر رائے دے سکیں اس طرح ہم اس مسئلہ کو حل کرلیں گے ۔ ہم ای رکشا سے متعلق حتمی اعلامیہ جاری کریں گے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے ای رکشا کو ٹریفک اور شہریوں لئے نقصادندہ قرار دیتے ہوئے31جولائی کو اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ گڈ کری نے بتایا کہ ای رکشا چلانے پر حفاظتی انتظامات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لئے قواعد و ضوابط میں ضروری و درکار تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات سے دکھ ہورہا ہے کہ اس پابندی سے ہزارہا غریب ای رکشا چلانے والے روزگار سے محروم ہورہے ہیں لیکن اب اس مسئلہ کو حل کرلیاجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ ’’میں نے اس سلسلے میں کسی قسم کی سیاست کو شامل نہیں کیا ہے ۔‘‘

Notification for plying e-rickshaws soon: Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں