پی ٹی آئی
حکومت کی جانب سے قائم کردہ جسٹس سی ایس دھرما ادھیکاری کمیٹی نے خواتین پر مظالم کے تدارک کے لئے سفارشات پیش کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹرا سے خواہش کی کہ ڈانس بارس پر مکمل امتناع عائد کرے اور ایسی پالیسی وضع کرنے کی بھی خواہش کی کہ سوشیل میڈیا جیسے فیس بک پر عریانیت کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کرے ۔ کمیٹی نے یہ تجاویز و سفارشات اپنی چوتھی اور پانچویں عبوری رپورٹ میں پیش کی ۔ بی جے آئی کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے یہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے خواتین پر مظالم کے انسداد کا جائزہ لینے اور اس کی روک تھام کے لئے حکومت کو ہدایت دینے کی التجا کی تھی ۔ کمیٹی نے اپنی سفارش میں ڈانس بار س پر مکمل امتناع عائد کرنے کی وکالت کی اور اس بات کی نشاندہی کی کہ ڈانس بارس پر امتناع عائد کئے جانے کے بعد ریاست میں خواتین پر مظالم کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ کمیٹی نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں ریاست کے تمام ہوٹلوں اور ریٹورنٹس میں ڈانس بار پر مکمل پابندی عائد کرنا چاہئے ۔ کمیٹی نے کہا کہ اس ضمن میں نیا قانون بنانا چاہئے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون وضع کیاجائے ۔ سپریم کورٹ نے2012ء کے اپنے فیصلہ میں ڈانس بارس کو غٰیر قانونی قرار دیا تھا ۔ مہاراشٹرا اسمبلی میں جاریہ سال13جون کو اسٹار ہوٹؒ وں اور عوامی مقامات پر ڈانس بارس پر امتناع میں توسیع سے متعلق بل منظور کیاگیا ۔ سال2005میں حکومت نے ریاست کے ہوٹلوں میں ڈانس پر امتناع عائد کردیا تھا لیکن حکومت کے اس فیصلہ پر اس لئے تنازعہ پیدا ہوگیا کہ صرف تھری اسٹار اور اس سے ہائی فائی ہوٹلوں میں ڈانس بار پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ اس متنازعہ فیصلہ کی خود حکومت مدافعت کرنے میں ناکام رہی ۔ حکومت کے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلہ میں حکومت کے اس اقدام کو امتیاز پر مبنی قرار دیا تھا ۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ فیس بک جیسے سوشل نیٹ ورکنگ سائنس ،ازدواجی زندگیوں میں تلخیا ں پیدا کرنے ، شوہر اور بیوی میں علیحدگی کے واقعات میں اضافہ اور خواتین پر مظال کے ذمہ دار ہے ۔ سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس سے بالخصوص نوجوانوں میں تشدد کے رجحان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کمیٹی نے اس احساس کا بھی اظہار فیس بک جیسے سوشیل نیٹ ورک سائٹس سے بچوں کے اذہان پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ کمیٹی نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے نیا قانون وضع کرنے کی خواہش کی ہے ۔
Proposal for imposing a complete prohibition on dance bars
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں