حیدرآباد سکندرآباد کے تین ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے گائیڈ کی دستیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

حیدرآباد سکندرآباد کے تین ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے گائیڈ کی دستیابی

حیدرآباد
یو این آئی
ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے تین اہم ریلوے اسٹیشنوں حیدرآباد ، سکندرآباد اور کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹیشن گائیڈ بک لیٹ تری جویلز( تین جواہرات) جاری کی ہے ۔ ان تین اسٹیشنوں میں روزانہ تقریباً2.5لاکھ مسافرین آتے ہیں ۔ یہ بک لیٹ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر پی کے سریواستو نے جاری کی۔ اس بک لیٹ میں ریل مسافرین اور بالخصوص دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پریش کے مشترکہ صدر مقام حیدرآباد آنے والے سیاحوں کی ضروریات کی تکمیل کرتی ہے ۔ اس میں اہم ٹرمنلس ، ان کی تاریخی حیثیت ان ریلوے اسٹیشنوں کے آرکٹیکچر ، اسٹیشنوں کی عمارتوں، مسافرین کی سہولت کے مقامات کی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں ریلوے کا ٹائم ٹیبل ، دونوں شہروں ، حیدرآباد و سکندرآباد کا نقشہ، دلچسپ سیاحتی مقامات کے بارے میں دلچسپ معلومات مہیا کروائی گئی ہیں۔ ریلوے کا سفر کرنے والے افراد کے لئے یہ بک لیٹ کافی فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے ۔ سریواستو نے اس موقع پر مختصر فلم ساؤتھ سنٹرل ریلوے، مسافرین مرکوز ترقی کے ذریعہ عوام کی خواہشات کی تکمیل کرتا ہے بھی جاری کی ۔ اس فلم میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے اہم کارنامے اور دیگر تفصیلات شامل ہیں ۔ اس فلم کو تینوں زبانوں تلگو ، ہندی اور انگریزی میں پروڈیوس کیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں