ہندی کو مقبول بنانے سادہ الفاظ کے استعمال کی اپیل - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

ہندی کو مقبول بنانے سادہ الفاظ کے استعمال کی اپیل - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ہندی کو مقبول بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک میں تمام زبانوں میں اس کا ایک خصوصی مقام ہے ۔ ہندی دیوس کے موقع پر اہتمام کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سادہ الفاظ استعمال کرنے کی کوشش کی جانی چاہئیں۔ جب کہ عام آدمی کے فائدہ کے لئے زبان میں سرکاری بزنس کا لین دین کیاجاتا ہے۔ میں ہر ایک سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ ہندی کی وسعت اور اس کی مقبولیت پر زیادہ زور دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرکاری زبان ’’ہندی‘‘ کا ہندوستان میں تمام21شیڈولڈ زبانوں میں خاص مقام ہے ۔ رابندر ناتھ ٹیکور کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ ادیب نے تمام ہندوستانی زبانوں کو دریا اورہندی کو ایک سمندر قرارد یا تھا ۔ مکرجی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ محکمہ سرکاری زبان جس نے تقریب کا اہتمام کیا ہے جلد ہی تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں کی ہندی ویب سائٹ روشناس کروائے گا ۔ صدر نے کہا کہ ویب سائٹس میں سادہ الفاظ اور بولیاں ہونی چاہئیں، جب سرکاری پروگراموں اور پراجکٹس کی اطلاع فراہم کی جاتی ہے تاکہ عام آدمی کو اس سے فائدہ ہوسکے ۔ مکرجی نے کہا کہ ہندی کے استعمال کی اس پہل کے ساتھ حکومت عوام کی اعظم ترین تعداد تک پہنچ سکتی ہے اور انہیں ترقیاتی پروگرامس سے استفادہ میں مدد کرسکتی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے ہندی دیوس کے موقع پر مختلف زمروں میں راج بھاشا ایوارڈس پیش کئے ۔

President Pranab Mukherjee appeals for popularization of Hindi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں