دینی مدارس دہشت گردی کی تعلیم دیتے ہیں - ساکشی مہاراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-15

دینی مدارس دہشت گردی کی تعلیم دیتے ہیں - ساکشی مہاراج

لکھنو
پی ٹی آئی
متنازعہ ریمارکس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے آج الزام عائد کیا کہ دینی مدارس دہشت گردی کی تعلیم دے رہے ہیں ، ساکشی مہاراج نے جو حلقہ اُناؤ سے رکن پارلیمنٹ ہیں، یہاں سے120کلو میٹر دور ضلع قنوج کے ایک مقام ندیماؤ میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ دینی مدارس دہشت گردی کی تعلیم دے رہے ہیں ۔ یہ دہشت گرد اور جہادی تیار کررہے ہیں۔ یہ قومی مفاد میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دینی مدارس کے طلباء کو قوم پرستی کی تعلیم نہیں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتائیے کہ کسی دینی مدرسہ نے کبھی15اگست اور26جنوری کو ترنگا لہرایا ۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ قوم پرستی سے تعلق نہ رکھنے والے دینی مدارس کو حکومت کی امداددی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر اسکولوں کو کوئی امداد نہیں ملتی لیکن قومیت سے لاتعلق دینی مدارس کو امداد دی جارہی ہے ۔ سماج وادی پارٹی نے ساکشی مہاراج کی نفرت انگیز تقریر کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ مختلف فرقوں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے ۔ پارٹی ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ ساکشی نفرت انگریز تقریر کی ہے جس کا مقصد سماج میں دراڑ ڈالنا ہے ۔

Madrasas teaching terrorism, not in nation's interest, says BJP MP Sakshi Maharaj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں