پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یہاں راشٹر پتی بھون میں ایک تقریب میں مشہور ہندوستانی کلاسیکل موسیقار کی تصاویر پر مبنی آتھ یادگاری ڈاک ٹکٹس کا ایک سیٹ جاری کیا۔ یہ سیٹ محکمہ ڈاک کی جانب سے لایا گیا تھا جس میں دنیا کے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کے مشہور ہنگل ، پنڈت کمار، گندھا روا ، استاد ولایت خان اور استاد علی اکبر خان کی تصاویر پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے آٹھ ہم عصر عظٰم موسیقی کے استادوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ہم ان کی زندگی کی یاد اور ان کے گراں قدر کام کی تقریب منارہے ہیں ، بلا شبہ یہ بلند قامت موسیقار موسیقی کی دنیا کی کی تاریخ میں شامل ہیں۔ مکرجی نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف شخصی شہرت حاصل کی بلکہ اسکولس آف میوزک کی ترقی اور تنقیح کے لئے اپنے شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دیں اور ان کی صلاحیت کا اعتراف کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ثقافتی ورثہ میں ان کی خدمات اور ان کی تعلیم کا تخمینہ نہیں لگایاجاسکا۔
Pranab releases commemorative stamps on 8 music greats
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں