13/ستمبر ریاض یو این آئی
سعودی عرب کی وزارت صحت نے آج سے وبائی امراض اور بخاری جیسی بیماریوں سے عازمین حج کو محفوظ رکھنے کے لئے فون ان سروس کا آغاز کیا ہے ۔ اس سروس کا نام صحہ ضیوف الرحمن( اللہ کے مہمانوں کی صحت کا خیال) رکھا گیا ہے ۔ وزارت صحت کے سینئر حکام نے آج یہاں ریاض میں واقع کال سنٹر میں اس کا افتتاح کیا۔ سعودی عرب کی وزارت صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ سروس تمام ہی عازمین کے لئے بالکل مفت ہے اور انہیں ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور لاحق بیماریوں کو دور کرنے کے لئے یہ کیاجارہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹال فری نمبر ہے ۔ اس کا نمبر8002494444ہے۔ فون کرنے والا جب اس نمبر پر رابطہ کرے گا تو اسے مناسب مشورے دیے جائیں گے اور اسے اس افسر کا پتہ دیاجائے گا جو اس کی طبی ضروریات کو پورا کرنے والا ہوگا۔ وزارت نے بتایا کہ عازمین کے لئے اسے جاری کردیا گیا ہے اور صبح09بجے سے دوپہر03بجے تک اس پر کال کی جاسکتی ہے ۔ ٹیوٹر کے ذریعہ بھی کال سنٹر سے رابطہ کرکے اس سہولت کا فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے ۔
TWITTERSAUDIMOH یا www.moh.gov.sa
وزارت نے بتایا کہ ہم نے ماہرین کی ایک ٹیم بنائی ہے جو عازمین کی صحت کا خیال رکھیں گی اور انہیں ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کریں گی۔
Phone-in service for Hajis begins
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں