13/ستمبر اسلام آباد پی ٹی آئی
پاکستان میں مانسون کی طوفانی بارش سے آئے سیلاب میں کم از کم274افراد مارے جاچکے ہیں ، اور 20لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ۔ عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ گزشتہ ہفتہ ہوئی بارش میں ملک کے وسیع تر علاقے زیر آب آگئے جہاں تمام راستے مسدود ہوگئے لیکن تیز بارش سے آئے سیلاب پر ابھی قابو نہیں پایاجاسکا ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی ریمازبیری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں194افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ پاک مقبوضہ کشمیر میں66فوت ہوگئے اور مزید14گلگت ، بلتستان علاقہ میں ہلاک ہوگئے ۔ سیلاب سے پنجاب میں دو ملین سے زائد افراد بھی متاثر ہوئے ۔ دریائے چناب میں زبردست سیلاب آیا ہے۔ وسطی پنجاب سے جنوب تک تباہی کے مناثر میں ملتان شہر کو سیلاب کے پانی کو موڑتے ہوئے بچالیا گیا ہے ۔ گوکہ ملتان میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن اس کے مزید سو دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ پنجاب کے بعد سیلاب کی توقع ہے کہ جنوبی صوبہ سندھ کو ہفتہ کے اواخر قبل پہنچ جائے گا ۔ جس کے بعد بحیرہ عرب میں گرجائے گا۔Pakistan: Flood death toll rises to 274
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں