میار ہائیڈرو پاور پراجکٹ کا پاکستان کی جانب سے معائنہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-22

میار ہائیڈرو پاور پراجکٹ کا پاکستان کی جانب سے معائنہ

شملہ
پی ٹی آئی
لاہول۔ اسپٹی کے قبائلی ضلع کے سرحد میں واقع ادے پور شہر کے قریب120میگا واٹ میار ہائیڈروپاور پروجکٹ کا پاکستان کا 3رکنی وفد معائنہ کرے گا ۔ پاکستان۔ سندھ آبی کمشنر مرزا آصف بیگ کی قیادت میں یہ وفد ہماچل پردیش کے منالی میں آج دوپہر پہنچ گیا اور کل لاہول اور اسپٹی کے لئے روانہ ہوگا ۔ریجنل ڈائرکٹر پی دورجے گیا مبا نے کہا ۔ آبی کمشنر کے ووہرا اور سینئر جوائنٹ کمشنر پی کے سکسینا پر مشتمل ایک ہندوستانی ٹیم بھی مقام معائنہ پر پاکستانی وفد کے ہمراہ ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین پانی کی تقسیم کا مسئلہ 1947میں پیدا ہوا تھا ، لیکن اسے1960کے سندھ آبی معاہدہ کے نفاذ کے بعد حل کرلیا گیا تھا ۔ اس معاہدہ کو دونوں فریقین نے رضا کارانہ طور پر قبول کرلیا تھا اور اسے ایک اچھا اور مساوی معاہدہ قرار دیا تھا ۔ اس میں سندھ کی ندیوں کے پانی کی تقسیم سے متعلق دونوں فریقین کے حقوق اور ذمہ داریوں کو بھی مقرر کیا گیا تھا ۔ اس میں وہ تجویز بھی شامل تھی جس کے تحت باہم معاون طریقے سے ، ان تمام سوالات ، تضادات یا تنازعات کو حل کیاجائے گا جو اس معاہدے کے نفاذ کے دوران پیدا ہوسکتے ہیں ۔ جس میں سب سے پہلے باہمی طریقوں یا ذریعوں کو استعمال کیاجائے گا، اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو اس میں کسی اعتدال پسند ماہر یا ادارہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے اس دورہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ چندرابھاگاندی کا اصل بہاؤ کسی اور جانب منتقل تو نہیں کیاجارہا ہے ۔

3-member Pakistan team to inspect Miyar power project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں