رائٹر
امریکہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کے سلسلہ میں مصر10اپاچی ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا ۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اپنے مصری ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی تصدیق کی ۔ یہ جنگی ہیلی کاپٹر اس سال کے اوائل میں ٖراہم کئے جانے تھے لیکن امریکہ نے ان کی فراہمی اس وقت معطل کردی جب مصر کی نئی حکومت نے گزشتہ سال اقتدار سے ہٹائے جانے والے سابق صدر کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ۔ اس سال اپریل میں امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ یہ پابندی اٹھا لی جائے گی ۔ امریکہ محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہیگل اور مصر کے وزیر دفاع صبوحی نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور امریکہ کی قیادت میں اتحاد کی طرف سے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں سے نمٹنے کے بارے میں بھی بات کی تھی ۔ ہیگل نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرانے میں مصر کے کردار پر صبوحی کا شکریہ ادا کیا ۔ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی تصدیق ایک ایسے وقت کی گئی جب ہفتہ یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ قاہرہ پیر کو فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح اور حماس کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرے گا ۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان پچاس روز تک سخت لڑائی جاری رہی تھی جس کا خاتمہ 26اگست کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ہوا۔
US to deliver 10 Apache helicopters to Egypt
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں