کشمیر - موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مرکز سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-29

کشمیر - موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مرکز سے مطالبہ

جموں
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوئی ہے، لوگوں کی ضرورت کے اہم سازو سامان کی خرید وفروخت کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ایسے میں موبائل خدمات کا متاثر ہونا ایک فطری بات ہے ۔ مرکز کے مواصلاتی وزیر وائی شنکر پرساد نے ہمیں یہ بات بتائی ہے ۔ کشمیر میں سیلابون کے آنے سے سارے زمینی رابطے ختم ہوچکے ہیں اور موبائل خدمات بھی بری طرح متاثر ہے ۔ اگر ان خدمات کو بحال نہیں کیاجائے گا تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔ پی ڈی پی ایم پی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بی ایس این ایل ہے جو کشمیر میں موبائل کی سب سے بڑے کمپنی ہے ۔ ریاست میں پیش آئے مواصلاتی نقصان کو دور کرنے اور موبائل خدمات کو بحال کرنے میں وہ ناکام ہوچکی ہے ۔ واضح رہے کہ کشمیر میں سیلاب اسی ماہ کی ساتویں تاریخ کو آیا جس کے جھٹکے سے کشمیری لوگ ابھی تک سنبھل نہیں سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ آنے والے پانچ دنوں میں مواصلاتی خدمات کو بحال کردیاجائے گا۔

PDP seeks Centre’s intervention for restoration of mobile, internet services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں