امریکہ میں مودی کے شو کی پاکستانی میڈیا میں ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

امریکہ میں مودی کے شو کی پاکستانی میڈیا میں ستائش

کراچی
یو این آئی
نیویارک میں مودی کی مصروفیات کو پاکستانی میڈیا صفحہ اول پر جگہ دے رہا ہے ۔ جنگ گروپکی جانب سے شائع کئے جانے والے دی نیوز انٹر نیشنل میں نیویارک سے شائع شدہ خبر کی سرخی اس طرح لگائی گئی ہے ’’امریکہ میں ہندوستانی وزیر اعظم کا پرجوش خیر مقدم‘‘ ۔ روزنامہ کے نمائندہ محمد صالح ظفر نے لکھا کہ مین ہیڈنگ میں مودی کا استقبالیہ کسی غیر ملکی اہم شخصیت کے دورے سے زیادہ راک اسٹار یا پوپ کی طرح کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک نئے عصری ہندوستان کے مودی کے نظریہ کی وجہ سے انہیں یہ مقبولیت مل رہی ہے ۔ اقوام متحدہ میں مودی کے خطاب پر ڈیلی ٹائمس نے اپنے اداریہ میں کھل کر ستائش کی۔ اداریہ میں لکھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی مغرب میں اپنی شخصیتی کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں جو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نہیں دکھا سکے ۔ لاہور سے شائع ہونے والے ایک روزنامہ نے مودی کے اس خیال سے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے لئے اقوام متحدہ مناسب فورم نہیں ہے ۔ اس نے اپنے اداریہ میں لکھا کہ مودی کا یہ کہنا صحیح ہے کہ جنرل اسمبلی سنجیدہ مباحث کی جگہ نہیں رہی بلکہ اپنے ملک اور شخصیت کے وقار کو اونچا اٹھانے کا ایک وسیلہ ہے ۔ اداریہ میں احساس ظاہر کیا کہ مودی نے ہندوستان کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا اس موقع سے خوب فائدہ اٹھایا۔

Pakistani media praise Narendra Modi's U.S visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں