ایبولا سے متاثرہ ممالک کے افراد کو سعودی عرب میں کام کی اجازت نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

ایبولا سے متاثرہ ممالک کے افراد کو سعودی عرب میں کام کی اجازت نہیں

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی عرب نے ایبولا سے متاثرہ ممالک بشمول گیانا ، لائیریا ، سریلیون کے ورکرس کو کام کرنے کی اجازت نہ دینا کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات ایک عہدیدار نے آج بتائی ۔ وزارت خارجہ اور وزارت صحت کی جانب سے اس وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے لئے بطور احتیاطی اقدامات کے حصہ کے طور پر کی گئی ۔ سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ یکم اپریل کو سعودی عرب نے گیانا اور لیویریا کے شہریوں کو حج اور عمرہ کا ویزا جاری کرنے پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ گزشتہ ماہ ملک میں اس نوعیت کا پہلا مشتبہ کیس درج ہوا۔ اگرچیکہ خون کے معائنہ کے نتائج منفی ثابت ہوئے ہیں لیک مریض سنگین پیچیدگیوں کے باعاث فوت ہوگیا ۔ عارضی طور پر لیبر ویزا کی معطلی سے ملک کے لیبر مارکیٹ پر کوئی اثرنہیں پڑے گا، جب کہ ان تینوں ممالک سے کم تعداد میں ورکس آرہے ہیں ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے بموجب اس وائرس کا فی الحال کوئی علاج یا ٹیکہ نہیں ہے ۔

No Work Permit in Saudi Arabia for Ebola-Hit Country workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں