سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی مشین سے پڑھے جانے والے پاسپورٹ حاصل کر لیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-03

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی مشین سے پڑھے جانے والے پاسپورٹ حاصل کر لیں

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ نے وہاں رہنے والے تمام ہندوستانیوں سے خواہش کی ہے کہ وہ مشین پر پڑھے جانے والے پاسپورٹ حاصل کرلیں، جنہوں جتنا جلد ہوسکے جاری کیاجائے گا۔ میڈیا کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انٹر نیشنل سیویل ایو ایشن آرگنائزیشن(آئی سی اے او) 24نومبر2015 تک مرحلہ وار مشین سے نہ پڑھے جانے والے پاسپورٹ ختم کردے گی ۔ عرب نیوز نے ہندستانی سفارتخانہ کے ترجمان سریندر بھگت کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ غیر ملکی حکومتیں ویزا یا ملک میں قدیم پاسپورٹ پر داخلہ دینے سے انکار کریں گے۔ اسی لئے ہندوستانی شہری جو سعودی عرب میں رہتے ہیں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ جتنا جلد ہوسکے تبدیل کرلیں۔ ایسے پاسپورٹ جن پر تصاویر چسپاں ہوں اور ہاتھ سے تحریر کی ہوئی ہوں یا20سال کی مدت کے ہوں وہ فوری طور پر تبدیل کریں۔ ایسے پاسپورٹس کو مشین سے بغیر پڑھے جانے والے پاسپورٹ قرار دئیے جائیں گے ۔ حکومت2001سے الکٹرانک پاسپورٹس جاری کررہی ہے ۔ اس حقیقت کے پیش نظر تمام نئے پاسپورٹس(آئی سی اے او) شکایات سے ہم آہنگ رہیں گے ۔ اور انہیں ریاض میں طبع کرایاجائے گا۔ ہندوستان نے فیصلہ کیا ہے کہ60صفحات پر مشتمل پاسپورٹ بک لیٹ جن کے کورسZ-000001تاZ-073000ہوں گے وہ استقدامی اثر کے ساتھ انتظامی اور تکنیکی مسائل کے باعث انہیں واپس لے لیاجائے ۔ ایسے پاسپورٹ رکھنے والوں کو جو ان نمبرات کے حامل ہوں وہ اپنے پاسپورٹس سفارتخانہ میں داخل کر کے انہیں منسوخ کراتے ہوئے دوبارہ نئے پاسپورٹس بلا معاوضہ طلب کریں۔

Indians in Saudi Arabia asked to get machine-readable passports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں