القاعدہ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-07

القاعدہ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
القاعدہ چیف ایمن الظواہری کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ تنظیم ہندوستان کے خلاف اپنے حملوں میں شدت پیدا کرے گی۔ شیو سینا نے آج کہا ہے کہ القاعدہ تنظیم ایک خواب دیکھ رہی ہے ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا میں شائع اداریہ میں کہا کہ الظواہری نے دھمکی دی ہے کہ القاعدہ ہندوستان میں اپنی شاخ پھیلائے گی اور حملے تیز کرے گی ۔ اس نے کئی برسوں سے اپنے ارادوں کو چھپایا ہے لیکن اب یہ واضح کیا ہے ۔ القاعدہ کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ سامنا کے اداریہ میں کہا گیا کہ ریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ہندو ایک نئے جوش کے ساتھ متحد ہوگئے ہیں ، ہندوستان کو نشانہ بنانے کے بجائے القاعدہ کو اسلامی ملکوں میں اسلام پر بچانے پر توجہ دینی چاہئے ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ آنکھیں کھول کردیکھو کہ کیا ہورہا ہے ۔ پاکستان پوری طرح سے ختم ہوگیا ہے ۔ افغانستان ٹوٹ کے دہانے پر ہے۔ مصر، لیبیا ، شام عسکریت پسندوں کے آگے بے بس ہوچکے ہیں ۔

Al-Qaeda's designs would come to nought: Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں