13/ستمبر نئی دہلی آئی اے این ایس
دہلی میں حکومت کی تشکیل کے بارے میں اپنے بیان سے اٹھے تنازعہ کے بعد کانگریسی قائد اور سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی قومی راجدھانی میں حکومت قائم کرے۔ دکشت نے ٹیلی ویژن چینل سی این این ۔ آئی بی ان کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ بی جے پی کو دہلی میں حکومت بنانی چاہئے بلکہ یہ کہا تھا کہ اگر اس کے پاس حکومت سازی کے لئے ضروری ایم ایل اے کی تعداد موجود ہے تو اسے حکومت بنانی چاہئے اور اس کے لئے ایک آئینی دفعہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ دکشت نے یہ کہہ کر کانگریس پارٹی میں ایک قسم کا تکدر پیدا کردیا کہ بی جے پی دہلی میں حکومت سازی کرنی چاہئے اور جمہوری ملک میں منتخبہ حکومت ہی ایک بہتر ہوتی ہے کیونکہ وہ عوام کی نمائندہ ہوتی ۔Never said BJP should form government in Delhi: Dikshit
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں