غریبوں کو خود مکتفی بنانے کی ضرورت - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-18

غریبوں کو خود مکتفی بنانے کی ضرورت - نریندر مودی

گاندھی نگر
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر ومدی نے آج اپنیس الگرہ کے موقع پر ’سوالامبن ابھیان کے تحت گجرات حکومت کی11فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا۔ مودی نے مہاتما مندر میں گورنر گجرات اوپی کھولی اور چیف منسٹر انندی بین کی موجودگی میں لیزر ٹارچ کے ذریعہ ان اسکیمات کو ای لانچ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا’’آج وشواکر ماپوجان کادن ہے ، اس دن ہم سوالا مبن یوجنا کے طور پر مناتے ہیں، مٰں اس کے لئے تمام کی ستائش کرتا ہوں، ان فلاحی اسکیمات کے ذریعہ عوام بالخصوص کواتین کی زندگیوں میں تبدیلیاں آئیں گی ۔ انہوں نے فلاحی اسکیمات شروع کرنے پر چیف منسٹر گجرات اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ ان 11اسکیمات میں دود ھ دینے والے مویشیوں کی افزائش کے علاوہ دودھ کی پیداوار سے متعلق مشنری کے لئے قبائلی خواتین کی امداد، مویشیوں کے دودھ کی افزائش میں مصروف دیہی خواتین کے گروپ میں مشینوں، چارہ کاٹنے کی مشینوں، دیہی خواتین کے کوآپریٹیو گروپ کی جانب سے دودھ گھروں، کی تعمیر کے لئے امداد ، مکھیہ منتری امروتم ماوتسالیہ یوجنا وغیرہ شامل ہیں ۔ دیگر اسکیمات میں بیماری میں مبتلا تعمیراتی مزدوروں کے لئے ہیلت کیر امداد کسانوں کو گودام کی تعمیر کے لئے امداد ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لئے ٹیبلٹس کی فراہمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنڈت دین دیال اپادھیائے ینگ انٹر پرائز اسکیم، آئی ٹی آئی کامیاب نوجوانوں میں خود روزگار کے لئے قرضہ جات ، تعمیراتی مزردوروں کے لئے نانا جی دیشمکھ ہاؤزنگ اسکیم ، کے علاوہ روزگار پر مبنی سرویسس کے لئے امداد شامل ہیں۔
اس موقع پر مودی نے کہا کہ خود مکتفی ہونے سے خوشحالی آتی ہے ، گجراتی خواتین میں روزگار صنعتوں میں مشغولیت قابل تعریف بات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود مکتفی ہونے کے سلسلہ میں ریاست گجرات سارے ملک کی قیادت کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکیمات سے خواتین کی ان کمیٹیوں کی جو دودھ کی افزائش میں سرگرم ہیں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ ٹیبلٹ کے ذریعہ آئی ٹی آئی طلبہ اپنے معیار زندگی کو بہتر کرسکتے ہیں۔مودی کل احمدآباد کے دو روزہ دورہ پر آئے ہیں، وزیرا عظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ گجرات ہے ۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ملک میں جاری اسکیمات اور پروگراموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان سے صرف غریبوں کو اعتماد میں لیاجاسکتا ہے انہیں حکومت کے مرہون منت رکھاجاتا ہے ۔ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ملک میں جاری اسکیمات اور پروگراموں کے ذریعہ غریبوں کو خود مکتفی بنانے کے بجائے حکومت پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔ اگر حکومت کے اس طرح کے پروگرام ختم ہوجائیں تو غرباء بھوک سے مرجائیں گے ۔
مودی نے کہاکہ ہم انہیں خود مکتفی ہونے کا موقع عطا کررہے ہیں وہ خودداری کی زندگی جینا چاہتے ہیں ۔ ملک کی خودداری کا انحصار اس کے125 کروڑ عوام میں ایک دوسرے کی عزت نفس کی حفاظت میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہاتما گاندھی کی سرزمین ہے، جہاں پر ہم خود پر بھروسہ کرنا، خود کی عزت کرنا اور خود مکتفی ہونا سکھایاجاتا ہے۔ مودی نے زور دے کر کہا کہ حکمرانی کے لئے تین اخلاقیات مددگار ہوتے ہیں۔

Modi pitches for schemes to make poor self-reliant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں