مودی پر ہندوستانی سیکولرازم کا مضحکہ اڑانے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-04

مودی پر ہندوستانی سیکولرازم کا مضحکہ اڑانے کا الزام

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج سیکولر دوستوں پر ان کی نکتہ چینی کے لئے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ تبصرے نہ کرنے والے تبصرے تھے ۔ ایک وزیر اعظم کے طور پر بیرونی سر زمین پر سیکولر ازم کا مضحکہ اڑانا صدمہ کا باعث ہے ، جب کہ ہندوستان میں ان کی اپنی پارٹی کی جانب سے فرقہ پرستی کی حرارت بڑھ رہی ہے ۔ کانگریس ترجمان سنجے جھانے ایک ٹوئٹ پر کہا کہ یہ مروت کے الفاظ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی جاپان میں فرقہ پرستی کا ڈھول بجارہے ہیں اور سیکولر ازم کے ایک سنجیدہ مسئلہ کا مضحکہ اڑارہے ہیں جو ناقابل مہربانی اور ناقابل قبول اور ناقابل توقع ہے ۔ فرقہ پرستی کی یہ بلی تھیلے کے باہر ہے ۔ سرکاری طور پر مودی نے جاپا ن میں ہندوستان کے سیکولر افراد کا مضحکہ اڑایا ہے ۔ ہم کو اس پر ہنسی آرہی ہے ۔ان کے ٹوئٹس پر برسر اقتدار پارٹی کی تائید میں ٹوئٹس سے رد عمل کا اظہار کیاجارہا ہے۔ مودی باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے جاپان کا پانچ روزہ دورہ کررہے ہیں اور انہوں نے چوتھے دن ٹوکیو میں شاہی محل میں کل شاہ اکیہتیو کے بشمول سامعین کے ایک ہجوم کے آگے ملک کے سیکولراز م کا مضحکہ اڑایا ہے ۔ وہاں ایک استقبالیہ میں ہندوستانی طبقہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کے پاس گیتا کی ایک کاپی ہے جو وہ جاپان کے شاہ کو تحفہ میں دینا چاہتے ہیں۔ تحفہ دینے کے لئے گیتا لے کر آیا ہوں۔میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد ہندوستان میں کیا ہوگا۔ اس پر ٹی وی پر ایک بحث ہوسکتی ہے ۔ ہمارے سیکولر دوست طوفان کھڑا کرسکتے ہیں ۔ کہ مودی اپنے آپ کو کیا سمجھ رہے ہیں؟ انہوں نے اپنے ساتھ ایک گیتا لے گئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک اور فرقہ واریت کا اقدام کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان کے ریمارکس پر سامعین نے انہیں مبارکباد دی ۔ مودی نے اس سے زیادہ کچھ کہنے سے پس و پیش کیا۔ کچھ بھی ہو ان کے لئے اپنی گزر بسر کا انتظام بھی ہونا چاہئے ۔ مودی نے کہا کہ اگر میں وہاں نہیں ہوں تب وہ کس طرح اپنی گزر بسر کے لئے کماسکتے ہیں؟

Modi accused of making fun of Indian secularism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں