پاکستان میں ملالہ کے حملہ آور گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-13

پاکستان میں ملالہ کے حملہ آور گرفتار

پاکستان کی فوج نے آج بتایا کہ حکام نے ملالہ یوسف زئی پر گولی چلانے کے ذمہ دار طالبان عسکریت پسندوں کے گروپ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کم عمر کارکن جس کو لڑکیوں کو تعلیم سے باز رکھنے سے انکار کی کوششوں کے خلاف مہم چلانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ پاکستانی طالبان عسکریت پسندوں نے ملالہ پر2012پر گولی چلانے کی ذمہ داری قبول کی تھی جو خواتین کے لئے تعلیم کے حق کی تائید میں مہم چلارہی تھی ۔ تاہم اب تک اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ واضح رہے کہ حملہ میں دیگر دو لڑکیاں بھی زخمی ہوگئی تھیں ۔ آرمی پریس ونگ کے سربراہ عاصم بجوا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ دس حملہ آوروں کی شناخت کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ ملالہ کو بچالیا گیا اور اسے بذریعہ طیارہ علاج کے لئے برطانیہ روانہ کیا گیا جس کے بعد سے وہ پشتون قبائلی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کی علامت بن گئی ۔ ملالہ کو یورپین یونین ہیومن رائٹس ایوارڈ سے نوازا گیا ، اور گزشتہ سال نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا۔ وہ اس وقت برطانیہ میں ہے اور اپنی آبائی وطن کوواپس ہونے سے قاصر ہے کیونکہ طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اسے اور اس کے خاندان کو ہلاک کردیاجائے گا۔

Malala Yousafzai's assailants arrested in Pakistan, army says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں