مودی کی تقریب میں پورے امریکہ سے ہندوستانی نژاد امریکی شرکت کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-13

مودی کی تقریب میں پورے امریکہ سے ہندوستانی نژاد امریکی شرکت کریں گے

28ستمبر کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ترتیب دیے جانے والے عوامی استقبالیہ میں پورے امریکہ سے ہندوستانی نژاد امریکی شرکت کریں گے ۔ تقریب کے منتظمین نے آج یہ بات بتائی ۔ حال ہی میں قائم ہونے والا انڈین امریکن کمیونٹی فاؤنڈیشن(آئی اے سی ایف) 400سے زائد کمیونٹی تنظیموں کی مدد سے نیویارک میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اس تقریب کی میزبانی کررہا ہے ۔ جس میں توقع ہے کہ کم از کم20ہزار افراد شرکت کریں گے ۔ اس تقریب کے تعلق سے شاندار رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ یہ ہندوستانیوں کے لئے ایک اہم لمحہ ہے ۔‘‘ آئی اے سی ایف کے ترجمان آنند شاہ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ امریکہ میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کو سننے کے لئے مجمع ہونے والا یہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیسن اسکوائر گارڈن کو متنوع لوگوں کی آمد اس بات کا عندیہ ہے کہ ہندوستانی امریکی کمیونٹی کو ان کی قیادت میں نمایاں عہدہ اور ہندوستان کی دو سب سے قدیم اور بڑی جمہوریتوں کے درمیان مستحکم تعلقات کا ایک موقع نظر آتا ہے ۔ تقریباً30ہزار افراد نے اس تقریب کے لئے اپنا نام درج کروایا ہے ۔ شرکا کی حتمی فہرست کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعہ کیاجائے گا ۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے دو تہائی سے زائد ہندستانی نژاد امریکی نیویارک اور نیو جرسی سے ہوں گے ۔ جس کی وجہ سے مقامی حمل و نقل کا نظام انتہائی مصروف ہوچکا ہے تاکہ مودی کو سننے کے لئے آنے والوں کے رش کو خدمات فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ الینائے، کیلی فورنیا، ٹیکساس ، جارجیا اور فلوریڈا جیسی دیگر مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی نژاد امریکی بھی اس تقریب میں شرکت کی غرض سے نیویارک آرہے ہیں۔‘‘کینیڈا سے بھی کچھ لوگ اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ دراصل مودی کے استقبالیہ میں50کے مجملہ 46امریکی ریاستوں اور ایک امریکی علاقہ سے نمائندگی ہوگی۔

Indian-Americans from across the US to attend Modi's event

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں