لیبیا کی نئی حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

لیبیا کی نئی حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری

بن غازی
یو این آئی
لیبیا کی نومنتخب پارلیمنٹ نے وزیر اعظم عبداللہ لثانی کی تجویز کردہ نئی کابینہ کو منظوری دے دی ہے ۔ معمر قذافی کی اقتدار سے برطرفی کے بعد لیبیا میں انار کی پھیلی ہوئی ہے ۔ دوپارلیمنٹ اور حکومتیں اپنے آپ کو قانونی طور پر جائز قرار دیئے جانے کے لئے مقابل ہیں ۔ ایک مسلح گروپ کے ذریعہ دارالحکومت پر قضہ کرلینے اور حریف اسمبلی اور کابینہ بنالینے کے بعد منتخب ایوان نمائندگان اور سینئر افسران وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوگئے ہیں۔ پارلیمانی ترجمان فرائی ہاشم نے بتایا کہ اس ایوان نمائندگان ، جسے عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، نے گزشتہ ہفتے ویزروں کی طویل فہرست کو مسترد کردئیے جانے کے بعد ایک نئی فہرست پیش کی تھی۔ نئی کابینہ میں13وزراء شامل کئے گئے ہیں۔

Libya's Parliament Approves New Government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں