برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر بحث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-13

برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر بحث

برطانوی پارلیمنٹ میں آج سہ پہر ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر امکانی طور پر پریشان کن مباحث کے دوران دارالعوام کے زائد از10ہندوستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ کے منجملہ 8ارکان کی کمی محسوس کی گئی جب کہ ان ارکان کی موجودگی ہندوستان کے لئے گویا ایک تقاضہ وقت تھی ۔ جو2ارکان موجود تھے انہوں نے ہندستان کے موقف کی مدافعت کی ۔ ایک رکن ویریندر شرما ، اپوزیشن لیبر پارٹی کے ایم پی ہیں اور پال اپل کا تعلق حکمراں کنزرویٹیو پارٹی سے ہے اور وہ پہلی بار ایم پی چنے گئے ہیں۔ کشمیر پر بحث کے دوران اپنے رفقاء کی عدم موجودگی پر اپل نے تنقید کی ۔ ویریندر شرما نے اپنی بحث کے دوران کہا کہ’’ جموں و کشمیر، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ، ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ۔ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور تمام ملک کے اہم مذاہب سے تعلق رکھنے والے منتخبہ نمائندے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جمو ں و کشمیر میں انتخابات سے علیحدگی پسندی کے کسی ارادہ کی عکاسی نہیں ہوتی ۔ ہمارا کام ہے کہ ہم جموں و کشمیر کے شہریوں کی جمہوری پسند کا احترام کریں اور اس پر اعتراض نہ کریں۔‘‘ ہندوستانی نژاد ایم پی کیتھ واز اور ان کی ہمشیرہ والری واز (دونوں لیبر پارٹی ارکان) غیر حاضر تھے ۔

Debate on Kashmir in UK parliament causes stir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں