تلنگانہ حکومت اور سویڈن کی فرنیچر ساز کمپنی آئیکیا میں معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

تلنگانہ حکومت اور سویڈن کی فرنیچر ساز کمپنی آئیکیا میں معاہدہ

ikea-swedish-furniture-co
حیدرآباد
پی ٹی آئی
آئیکیا انڈیا نے جو سویڈن کی فرنیچر ریٹیلر کمپنی آئیکیا اے بی کی ایک ذیلی کمپنی ہے ۔ آج تلنگانہ میں اپنے اسٹور کے قیام کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ۔1943میں قائم شدہ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی ریٹیلر کمپنی ہے جو فرنیچر ، گھریلو سازو سامان اور پارچہ کی تیاری عمل میں لاتی ہے ۔ یہ ہندستان میں ان اولین کمپنیوں میں سے ایک ہوگی جو حکومت کی آزادانہ معاشی پالیسی کے تحت100فیصد راست بیرونی سرمایہ کاری سے استفادہ کرے گی ۔ واضح ہو کہ مئی2013میں حکومت نے سویڈن کی فرنیچر ساز کمپنی کو ملک میں10500کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی تھی تاکہ یہاں سنگل برانڈ ریٹیل اسٹورس کا قیام عمل میں لایاجاسکے ۔ حیدرآباد میں ہندوستان کا پہلا اسٹور قائم کرنے آئیکیا کے فیصلہ سے اس شہر کو آئیکیا اسٹور کے بین الاقوامی نقشہ میں ایک مقام حاصل ہوجائے گا۔ ہر ایک ریٹیل آؤٹ لیٹ ، معیاری ڈیزائن کا حامل ہوگا اور ہر ایک اسٹور کے قیام کے لئے100ملین امریکی ڈالرس(500تا600کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ اسٹور کے قیام سے ریاست پر مثبت معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ اور سپلائر وغیرہ کو کاروبار کا موقع ملے گا ۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فرنیچر ساز کمپنی کو حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور تجویز پیش کی کہ آئیکیا کو تلنگانہ کے فنکاروں جیسے نرمل، سلور فلگری اور نمبرتی وغیرہ سے معاہدے کرتے ہوئے اپنے فرنیچرکے نمونے میں اضافہ کرنا چاہئے ۔ آئیکیا انڈیا کے چیف اگزیکٹیو آفیسر جوونچیو میزتو کی درخواست پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے آئیکیا کا ایک اسٹور کسی ایک میٹرو ریٹیل ٹرمینل کے قریب قائم کرنے کی اجازت دینے سے اتفاق کرلیا۔ آئیکیا اسٹورس کے قیام اور کمپنی کی بھاری سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے حکومت تلنگانہ نے کمشنر انڈسٹریز کو نامزد کیا ہے جو مختلف امور کی تیز رفتاری سے تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔

Ikea inks MoU to open store in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں