نیویارک میں مودی شریف امکانی ملاقات کے پروگرام کو قطعیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

نیویارک میں مودی شریف امکانی ملاقات کے پروگرام کو قطعیت

کراچی
یو این آئی
نیویارک میں عنقریب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی امکانی ملاقات کو’’تقریباً قطیعت‘‘ دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع نے ان اطلاعات کے بیچ روزنامہ’’ڈیلی ٹائمز‘‘ کو بتایا کہا مکانی چوٹی ملاقات کے سلسلہ میں ’’دوستوں کی مساعی‘‘ کے امکانات کو مسترد نہیں کیاجاسکتا اور یہ کہ پاکستان اس ملاقات کے لئے تیار ہے ۔ لاہور سے شائع ہونے والے رونامہ میں عاصم قدیر رانا نے ایک سینئر سفارتی عہدیدار کے حوالہ سے کہا ہے کہ ’’شریف۔ مودی ملاقات کو تقریباً قطعیت دی جاچکی ہے۔ امید ہے کہ اس سلسلہ میں خوشخبری سامنے آئے گی ۔‘‘(رانا نے عہدیدار کا نام یا ان کا عہدہ نہیں بتایا) وزیر اعظم پاکستان کی سکریٹریٹ نے سرکاری طور پر اطلاع کی توثیق نہیں کی ہے لیکن صرف اتنا کہا ہے کہ اس سلسلہ میں قواعد کو ’’قطعیت‘‘ دی گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے سکریٹریٹ کے نمائندہ نے ڈیلی ٹائمز کو بتایا کہ سردست کوئی بات قطعی نہیں ہے ، لیکن دونوں فریقین پیشرفت کے لئے کوشش کررہے ہیں ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ وزیر اعظم نواز شریف کل ہی نیویارک کے لئے روانہ ہوچکے ہیں ۔ اسی دوران اخبار جنگ گروپ کے نیوز انٹر نیشنل سفارتی نامہ نگارمریانابابر نے ایک جداگانہ بات کہی ہے ۔

Sharif likely to meet Modi in New York

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں