جموں و کشمیر میں الیکشن کا فیصلہ کمیشن کرے گا - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-09

جموں و کشمیر میں الیکشن کا فیصلہ کمیشن کرے گا - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

حکومت نے آج کہا کہ سیلاب سے متاثرہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں کوئی فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے کیونکہ اسے طے کرنے کا اختیار ہے ۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں قدرتی آفات اور سانحہ کو انتخاب یا سیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے ۔ الیکشن کمیشن اس بارے میں فیصلے کرے گا اور اس بارے میں وہی فیصلہ کرنے والے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سیلاب المیہ کا آئندہ انتخابات پر کوئی اثر پڑے گا ۔ ریاست میں اس سال بعد میں انتخابات ہونے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ہوں اور حیثیت کا جائزہ لیاجائے گا۔ اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیاجاسکتا ہے الیکشن کمیشن ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔ سیلاب کے پیش نظر ریاست میں سیکوریٹی فورسز اور ان کی بنیادی ڈھانچہ کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج، بی ایس ایف یا دیگر فورسز کی کوئی سرحدی چوکی سیلاب میں نہیں بہی ہے ۔ انہوں نے کہا ، وہاں سے کوئی ایسی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔ یہاں تک کہ سرحد پر فوج کے جوان محفوظ ہیں۔ اصل میں فوج ، نیم فوجی دستے لوگوں کو بچار ہے ہیں ۔ میں فوج ، نیم فوجی دستوں اور این ڈی آر ایف کے منفرد کام کی تعریف کرتا ہوں ۔ دہلی میں حکومت کے قیام کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی تک صدر نے ان سے مشورہ نہیں مانگا ہے ۔ راج ناتھ نے نامہ نگاروں سے کہا ، یہ مسئلہ لیفٹنینٹ گورنر دہلی کے دائرہ کاہے اور اس بارے میں ان سے پوچھا جانا چاہئے ۔ اس معاملے پر پورا کردار لیفٹنینٹ کا ہے۔ صدر نے تجویز نہیں مانگی ہے ۔

EC will decide on Assembly polls in flood-hit J&K: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں