شادی شدہ خواتین سسرال سے زیادہ سڑکوں پر محفوظ - دہلی ہائی کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

شادی شدہ خواتین سسرال سے زیادہ سڑکوں پر محفوظ - دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
دہلی ہائی کورٹ نے ہندوستان کی شادی شدہ خواتین کے تئیں پیر کے دن اس بات کااظہار کیا کہ وہ اپنے سسرالی گھروں سے زیادہ سڑکوں پر محفوظ ہیں ۔ عدالت نے شوہر کے اپنی بیوی کے قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزاء کے فیصلہ کو برقرا ر رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔ جسٹس پردیپ نند راجوگ اور جسٹس گپتا کی قیادت میں ایک ڈیویژن بنچ نے15مئی 2011ء میں بیوی کے قتل کے جرم میں سنائے گئے فیصلہ کو برقرار رکھا اور شوہر پردیپ کی اپیل کو مسترد کردیا ۔ نیز عدالت نے کہا کہ عدالت میں اپیل دائر کرنے والے ہر دسواں قاتل اور مجرم بیوی کا شوہر پایاجاتا ہے ۔ مقتول بیوی ہوتی ہے اور قاتل گھر ہی میں رہنے والا اس کا شوہر ۔ جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ خواتین کے لئے ان کے سسرالی گھر کس قدر غیر محفوظ ہ یں۔
نیز اس سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی خواتین سسرالی گھروں کے مقابلہ میں سڑکوں اور گلیوں میں زیادہ محفوظ ہیں۔ فیصلہ میں یہ بات بھی کہی گئی کہ سسرالی گھر میں اور شوہر کی موجودگی ہی میں یہ گھناؤنا اور بہیمانہ جرم کیاجاتا ہے جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ شوہر بھی جرم میں پورا پورا شریک ہے، ورنہ اس کی موجودگی میں کیسے بیوی کا قتل کیاجاسکتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مغربی دہلی کے نجف گڑھ کی ایک بلڈنگ میں پھاؤڈا کے ذریعہ قتل کردیا لیکن بعد ازاں اس نے یہ دعویٰ کیا کہ ناحق اس مقدمہ میں اسے گھسیٹا گیا ہے ۔ تاہم عدالت نے اس کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اپیل دائر کرنے والے کی واردات کے مقام اور وقت پر موجودگی اس کے مجرم ہونے کی دلیل ہے ۔

Delhi HC: Married women safer on streets than in matrimonial homes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں