یونیورسٹی طلبہ کو دستاویزات کی تصدیق سے راحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-30

یونیورسٹی طلبہ کو دستاویزات کی تصدیق سے راحت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی) کی جانب سے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو جاری کردہ ایک ہدایت طلبہ کے لئے بڑی راحت کا سبب بن سکتی ہے ۔ جب کہ یو جی سی نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ تصدیق شدہ دستاویزات کے طریقہ کار کو چھوڑ دیں اور طلبہ کو خود توثیقی صداقت ناموں کو قبول کرلیں ۔ ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کو روازنہ کردہ ایک مکتوب میں یوجی سی ان سے خواہش کی کہ ان اقدامات کی عمل آوری کے لئے عاجلانہ اقدامات کئے جائیں ۔ نئی ہدایات کے مطابق مارک شیٹ، صداقت نامہ جائے پیدائش اور دیگر اہم دستاویزات پر طلہ کے توثیقی دستخط قابل قبول ہوں گے ۔ یوجی سی نے ان ہدایت پر عمل آوری کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔ کمیشن نے26ستمبر کو جاری کردہ اس مراسلت میں کہا کہ ایفیڈ یوٹ(Affidavit) کی تنسیخ کا عمل شروع کرنے اور خود توثیقی عمل کو قبول کرنے کی خواہش کی جاتی ہے۔ اس پر عاجلانہ عمل آوری کرتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ یوجی سی کو رپورٹ وانہ کی جائے ۔ داخلہ کے خواہشمند اور مسابقتی امتحانات میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کے لئے یہ اقدام بہت بڑی راحت ہے ۔ مارک شیٹ ، صداقت نامہ جائے پیدائش ، رہائشی صداقت نامہ وغیرہ پر کسی گزیٹیڈ عہدہ دار کے توثیقی دستخط کا حصول طلبہ کے لئے بڑی دشواریوں کا باعث ہوتا تھا ۔ بالخصوص دیہی علاقوں میں کسی گزیٹیڈ عہدہ دار کو تلاش کر کے اس کے دستخط کا حصول طلبہ کے لئے چیالنج سے کم نہیں ہے ۔

Students no more need attestation of documents: UGC to varsities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں