دلائی لامہ کو ویزا دینے سے جنوبی آفریقہ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

دلائی لامہ کو ویزا دینے سے جنوبی آفریقہ کا انکار

کیپ ٹاؤن
پی ٹی آئی
جنوبی آفریقہ نے متواتر تیسری مرتبہ دلائی لامہ کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا جو یہاں آئندہ ماہ منعقد شدنی عالمی اجلاس برائے نوبل پیس میں شرکت کرنے والے تھے۔ جنوبی آفریقہ نے اس اندیشہ کااظہار کیا کہ تبت کے مذہبی لیڈر کے دورہ سے اس کے چین سے تعلقات خطرہ میں پڑ جائیں گے ۔ جنوبی آفریقہ میں موجودہ دلائی لامہ کی نمائندہ لنگسا چوئیڈون نے کہا کہ محکمہ انٹر نیشنل ریلیشنس اور کوآپریشنس کے حکام نے انہیں ٹیلی فون پر مطلع کیا کہ تبتی لیڈر کو ویز ا جاری نہیں کیاجائے گا ۔ اخبار انڈیپنڈنٹ آن لائن نے یہ اطلاع دی ۔ چوئیڈون نے کہا کہ دلائی لامہ کو اپنا دورہ جنوبی آفریقہ منسوخ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے تاہم کہاکہ ان کے دفتر کو اس سلسلہ میں جنوبی آفریقی حکومت کی جانب سے ہنوز کوئی توثیقی مکتوب موصول نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دلائی لامہ نے جو ہندوستان میں رہتے ہیں ، 27اگست کو نئی دہلی میں ویزا کے لئے درخواست دی تھی ۔ واضح رہے کہ متذکرہ اجلاس پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں منعقد ہونے والا ہے ۔

South Africa denies visa to Dalai Lama for third time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں