بی ایچ ای ایل کو اہم برقی پراجکٹس کی حوالگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-24

بی ایچ ای ایل کو اہم برقی پراجکٹس کی حوالگی

حیدرآباد
پی ٹی آئی/ منصف نیوز بیورو
حکومت تلنگانہ نے بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمٹیڈ( بی ایچ ای ایل) کو 800میگا واٹ کے حاملہ کتہ گوڑم پراجکٹ اور1080میگا واٹ کے حامل منو گرویونٹ کے کنٹراکٹس کی حوالگی عمل میں لائی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بی ایچ ای ایل کے اعلی عہدیداروں بشمول صدر نشین ومنیجنگ ڈائریکٹر بی پی راؤ، ڈائرکٹر( پاور) اتل سوبتی اور اگزیکٹیو ڈائرکٹر(مارکٹنگ) ایس گوپال کرشنن کی درخواست پر انجینرئنگ ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کنٹراکٹس کی کمپنی کو حوالگی پر رضامندی کااظہار کیا ۔ کمپنی کے عہدیداروں نے آج سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مقررہ وقت پر متعلقہ کاموں کا آغاز کرتے ہوئے نشانہ پورا کیاجانا چاہئے ۔ بی ایچ ای ایل کے صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر بی پی راؤ نے چیف منسٹر کو تیقن دیا کہ اندرون24ماہ1080میگا واٹ کے مون گورویونٹ میں برقی پیداوار کا آغاز ہوجائے گا جب کہ ماباقی یونٹوں کا اندرون3سال آغاز عمل میں لایاجائے گا ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ اسٹیٹ جنریشن کارپوریشن (ٹی ایس جینکو) کے صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راؤ کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ3برسوں کے دوران6ہزار میگا واٹ برقی پیداوار کو یقینی بناتے ہوئے تلنگانہ کو فاضل برقی کی حامل ریاست میں تبدیل کردیں ۔ ضرورت پڑنے پر بی ایچ ای ایل کے ساتھ یادداشت مفاہمت کے ذریعہ پراجکٹس حوالہ کیے جاسکتے ہیں ۔
اس موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے پرنسپال سکریٹری ایس نرسنگ راؤبھی موجود تھے ۔ اسی دوران تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ جنریشن کا رپوریشن (ٹی ایس جینکو) تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسمیشن کارپوریشن (ٹی ایس ٹرانسکو) اور دونوں برقی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکامس) کے ملازمین کے لئے27.5فیصد فٹمنٹ الاؤنس کی منظوری دے دی ہے ۔ چیف منسٹر نے پے ریویژن کے ایک حصہ کے طور پر اس کی منظوری عمل میں لائی ۔ پے ریویژن کا مطالبہ طویل عرصے سے زیر التوا تھا ۔ چیف منسٹر کے دفتر نے آج یہ بات بتائی ۔ اسی دوران تمام سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو5.99فیصد گرانی الاؤنس جس کا قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا، دسہرہ رفیسٹیول کو جاری کردیاجائے گا ۔ اسی دوران تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کے موقع پر نئے جوڑے کو51ہزار روپے کی مالی امداد کی فراہمی سے متعلق کل جس اسکیم کا اعلان کیا تھا اس کا نام’’شادی مبارک‘‘ رکھا گیا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ایس سی اور ایس ٹی(درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل) کے لڑکیوں کی شادی کے موقع پر دی جانے والی مالی امداد کی اسکیم کا نام ’’کلیان لکشمی‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس اسکیم کا تلنگانہ کے تمام اضلاع میں دسہرہ3اکتوبر کو آغاز ہوگا ۔ چیف منسٹر نے تمام اضلاع کے انچارج وزراء کو اسکیم کا آگاز کرتے ہوئے پروگراموں میں شرکت کی ہدایت دی ہے ۔

BHEL bags mandate to develop Telangana power projects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں