داعش سے نبرد آزمائی پر اوباما کی وزیراعظم آسٹریلیا سے بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-10

داعش سے نبرد آزمائی پر اوباما کی وزیراعظم آسٹریلیا سے بات چیت

صدر باک اوباما نے عراق میں داعش عسکریت پسندوں سے نبر د آزمائی کے لئے ایک عالمی اتحاد کے قیام کے سلسلہ میں آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ کے ساتھ ربط قائم کرکے جنگ زدہ ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اوباما نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران عراق کے شمالی علاقوں میں انسانی امداد اور سازو سامان کی فراہمی میں تعاون کے لئے اظہار تشکر کیا ۔ دونوں قائدین اس بات پر متفق ہوئے کہ موجودہ انسانی صورتحال اور داعش کی جانب سے خطرات سے مقابلہ کی کوششیں جاری رکھنا ضروری ہے ۔وائٹ ہاؤز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قائدین اس بات پر بھی متفق ہوئے کہ داعش نہ صرف عراق اور شام بلکہ پورے خطہ کے لئے خطرہ ہے ۔ وائٹ ہاؤز سے جاری بیان میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ اوباما نے داعش اور دیگر قومی سلامتی ترجیحات کے حوالہ سے آسٹریلیا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے تیقن کا اعادہ بھی کیا۔

Abbott holds talks with Obama on ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں