چینی صدر کے پہلے بین الاقوامی دورہ کا ہندوستان سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-10

چینی صدر کے پہلے بین الاقوامی دورہ کا ہندوستان سے آغاز

چین کے صدر زی جن پنگ اپنے بین الاقوامی دورہ کی شروعات ہندوستان سے کرنے والے ہیں۔اس ہفتہ ان کی ہندوستان آمد متوقع ہے ۔ اس کے بعد وہ سری لنکا ، مالدیپ اور تاجکستان کا دورہ کریں گے ۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ اطلاع دی ہے ۔ وزارت ذرائع نے بتایا کہ زی اپنے دورہ کا آغاز تاجکستان سے کریں گے جہاں وہ جمعرات اور جمعہ کو شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ چین روس اور وسطی ایشیا کے4ممالک(قازقستان، کرغستان، تاجکستان، اور ازبیکستان) نے2001میں اس گروپ کا قیام کیا تھا جس کا مقصد علاقائی سلامتی کے لئے ایک متحدہ محاذ بنانے، انتہا پسندی کے خلاف لڑنے اور پڑوسی ملک افغانستان کی طرف سے منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر درپیش خطرات سے لڑنے کے لئے تھا۔ وزارت نے بتایا کہ مالدیپ ، سری لنکا اور ہندوستان کا ان کا دورہ19ستمبر کو ختم ہوجائے گا ۔ وزارت نے جن پنگ کے اس دورہ کی مقررہ تاریخ نہیں بتائی ہے کہ کس دن وہ کس ملک میں ہوں گے ۔ وزارت نے اب تک اس سلسلہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہے ۔ اس ہفتے کے اختتام کے بعد چینی صدر پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے تھے لیکن وہاں کے سیاسی، بحران کے پیش نظر انہوں نے فی الوقت اسے منسوخ کردیا ہے ۔
وزارت نے بتایا کہ دورے میں پاکستان جانا بھی شامل تھا لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے۔ معاشی اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو1980میں چین نے ہندوستان کے مقابلے میں4گنا زیادہ ترقی کی تھی اور چین اب دوبارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی و سیع برآمدات میں کچھ اور اضافہ کرے اور وسائل نیز بنیادی ڈھانچے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری میں شامل ہو اور وہ اپنی مشینوں کو جنوبی ایشیائی ملکوں میں پہنچائے ۔ بحر ہند کے خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت ہندوستان کے لئے خدشات پیدا کررہی ہے جو اسکی سلامتی کے لئے خطرہ۔ واضح ہو کہ چین اور ہندوستان کے مابین گہرے معاشی و تاریخی تعلقات ہیں مگر دونوں ملکوں کے درمیان شکوک و شبہات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور سرحدی تنازعے بھی بڑھے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے ۔ انہوں نے اپنی حلف برداری تقریب میں اپنے پڑوسی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا تھا جو آپسی تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا مثبت قدم تھا۔ گومودی نے چین سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کی کوشش کی ہے ۔ اس ماہ کے اوائل میں ٹوکیوں میں انہوں نے توسیع پسندانہ ذہنیت کے حامل ممالک پر تنقید بھی کی تھی اور ان کا اشارہ چین کے رویہ کی طرف تھا۔ اس ماہ کے اواخر میں جاپان کے وزیر اعظم شنزوآبے ،بنگلا دیش اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

China's President Xi Jinping to make first visit to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں