مفرور سیمی کارکنوں کی تلاش کے لئے ڈرون طیارہ استعمال کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-25

مفرور سیمی کارکنوں کی تلاش کے لئے ڈرون طیارہ استعمال کرنے کا فیصلہ

لکھنؤ
یو این آئی
ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا( سیمی) کے مفرور ملزم کا پتہ چلانے میں ناکام رہنے کے بعد حکومت اتر پردیش نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوپی۔ اتر کھنڈ سرحد پر ڈرون طیارے کی مدد سے مبینہ دہشت گردوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔ کھنڈوا جیل سے فرار سیمی کے پانچ کارکن حالیہ بجنور دھماکے کے سلسلے میں مطلوب ہیں ۔ آخری مرتبہ بعض مقامی افراد نے انہیں کل صبح بجنور، اتر کھنڈ سرحد پر واقع خرم پور جنگلات کے قریب دیکھا تھا ۔ اس کے بعد سے تقریباً ایک ہزار جوان جن کی اے ٹی ایس ، ایس ٹی ایف ، انٹلی جنس بیورو اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کے مزید100عہدیدار قیادت کررہے ہیں ان ملزمین کو جنگلات میں تلاش کررہے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عہدیداروں کو پورا یقین ہے کہ مشتبہ ملزمین بجنور میں ہوں گے کیوں کہ ان کے پاس کوئی رقم یا سل فون نہیں تھے ۔ اس سے پہلے وہ لوگ جو نمبرات استعمال کررہے تھے وہ بند ہیں ۔ اگر انہوں نے اپنے فونس کو بند نہ بھی کیا ہوگا تب بھی ان کی بیاٹری ختم ہوچکی ہوگی، کیونکہ ملزمین گزشتہ گیارہ دن سے جنگلات میں روپوش ہیں۔ ایک سینئر تحقیقاتی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ سیمی کے کارکنوں کو ڈھونڈنے ڈرونس کی مدد لی جائے گی۔

ATS drones to hunt for SIMI men on the run

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں