12/ستمبر صنعا یو این آئی
یمن میں مختلف مقامات پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکے میں شیعہ جنگجو حوثی تھریک کے13لڑاکو ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری زرائع نے بتایا کہ دارالحکومت صنعاء سے متصل شہر عمران میں ہوتی تحریک کی کل ایک ریالی نکل رہی تھی ۔ اسی دوران سڑک پر ایک خالی کنٹینر میں رکھے گئے طاقتور دھماکہ خیز مادہ میں دھماکہ ہوا جس سے تین شیعہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔ صنعاء کے جنوبی مضافات میں اسی طرح کی ایک اور واقعہ میں تحریک کی گاڑیوں کو ہدف بنا کر دھماکہ کیا گیا جس سے تحریک کے چھ رکن ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ جنوبی مضافات میں ہی ایک سڑک کنارے بم دھماکہ کی اگیا ۔ دھماکے کے وقت وہاں سے گزرنے والی ایک کار اس کی زد میں آنے سے اس میں سوار4شیعہ لڑاکو ہلاک ہوگئے ۔ فی الحال اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ حوثی تحریک2004ء میں حسین الحوثی کی قیادت میں وجود میں آئی تھی ۔ یمن حکومت کے خلاف جدو جہد کرنے والی اس تحریک نے سال2010ء سے شمالی صوبہ سعدہ اور گزشتہ جولائی سے شہر عمران کو اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے ۔ تحریک یمنی فوج اور حکومت حمایت یافتہ قبائلی لڑاکوؤں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور دیگر علاقوں میں اپنا دائرہ بڑھانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔13 Shia rebels killed in Yemen bombings
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں