امریکی صحافی کو 24 گھنٹوں کے اندر افغانستان چھوڑ دینے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

امریکی صحافی کو 24 گھنٹوں کے اندر افغانستان چھوڑ دینے کا حکم

کابل
رائٹر
افغانستان نے نیویارک ٹائمز کے صھافی میتھورز مبرگ کو تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملک چھوڑ دینے کے لئے24گھنٹوں کی مہلت دی ہے ۔ اٹارنی جنرل کے دفتر سے آج جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ ایک اخبار میں صدارتی انتخابات پر پیدا شدہ تعطل ختم نہ ہونے پر عبوری حکومت کے منصوبوں پر غوروخوض سے متعلق رپورٹ شائع ہونے کے بعد نیویارک ٹائمز کے صحافی رزمبرگ کو پوچھ تاچھ کے لئے اٹارنی جنرل کے دفتر پر طلب کیا گیا تھا۔ تاہم صحافی نے جنہوں نے کابل میں نیویارک ٹائمز بیورو پر3برس گزارے ہیں کہا کہ ملک چھوڑ نے کا حکم دینے کے بارے میں اٹارنی جنرل نے راست طور پر ان سے رابطہ نہیں کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں