پاکستانی سپاہیوں کی سرحد پر پھر فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

پاکستانی سپاہیوں کی سرحد پر پھر فائرنگ

جموں
پی ٹی آئی
دن بھر کی خاموشی کے بعد پاکستانی سپاہیوں نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں خطہ قبضۃ پر ہندوستانی چوکیوں کی سمت ایک بار پھر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس پر ہندوستانی سرحدی دستوں کو جوابی فائرنگ کرنی پڑی ۔ دفاع کے افسر رابطہ عامہ نے آج کہا کہ پاکستانی سپاہیوں نے ہلکے اور خود کار اسلحہ سے حمیر پور سب سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں پر کل رات تقریباً 9بجے فائرنگ کی ۔ ہندوستانی سپاہیوں نے مورچے سنبھال لئے اور اسی نوعیت کے اسلحہ سے جوابی فائرنگ شروع کی ۔ نتیجہ میں وقفہ وقفہ سے دونوں جانب سے فائرنگ ہوتی رہی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں