لداخ میں در اندازی کی اطلاعات - ہندوستانی فوج کے رد عمل کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

لداخ میں در اندازی کی اطلاعات - ہندوستانی فوج کے رد عمل کی ستائش

بیجنگ
پی ٹی آئی
لداخ میں چین کی فوج، پی ایل اے، کی جانب سے حملہ کے حالیہ اطلاعات پر ہندوستانی فوج کے رد عمل کی چین نے ستائش کی ہے اور کہا کہ سرحدوں پر خصوصی صورتحال پر حقیقت پسندانہ سمجھ بوجھ کی عکاسی ہوتی ہے ۔ چینی دستوں کی جانب سے حقیقی خط قبضہ پر ہندوستان کے علاقہ میں لداخ کے بودسی میں25تا30کلو میٹر تک داخل ہوجانے کی اطلاعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہاؤچن انگ نے کہا کہ میڈیا کو اس طرح کے واقعات کی خبروں کی ترسیل میں مزید حقیقت پسندی سے کام لینا چاہئے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ دلبیر سنگھ سوہاگ نے خود کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے ۔ چین اور ہندوستان کی سرحد پر تعینات دستے طویل عرصہ سے سرحد کی حقیقی صورتحال سے واضح طور پر واقف ہیں اور وہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں اور امن ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین، ہندوستان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھا جاسکے ۔ گردسی علاقہ میں پیپلز لبریشن آرمی کے دستوں کی موجودگی کے تعلق سے پی ٹی آئی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تحریری طور پر بتایا کہ مجموعی طور پر ہند۔ چین سرحد پر صورتحال پر امن اور مستحکم ہے ۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا ک وہ سرحد کی صورتحال پر حقیقت پسندانہ اطلاعات فراہم کریں ۔ چینی فوج کی جانب سے حملوں بالخصوص گزشتہ سال لداخ سیکٹر کی دیپ سنگھ وادی میں چینی وزارت دفاع نے گزشتہ ماہ کہا کہ اس طرح کے واقعات متنازعہ سرحد کے تعلق سے مختلف نظریات کے سبب پیش آتے ہیں مگر اسے بات چیت کے ذریعہ حل کرلیا گیا تھا ۔ کرنل گیان ین شن نے کہا کہ سرحد کی حد کو نشان زد نہیں کیا گیا ہے اور دونوں فریقین کو حقیقی خط قبضہ کے تعلق سے مختلف توضیحات ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سرحدی علاقہ میں بعض واقعات رونما ہوئے ہیں اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعہ مناسب طور پر حل کرلیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں