داعش معاملہ - وزیرا عظم برطانیہ نے اپنی تعطیلات مختصر کر دیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

داعش معاملہ - وزیرا عظم برطانیہ نے اپنی تعطیلات مختصر کر دیں

لندن
پی ٹی آئی
وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے اسلامک اسٹیٹ عسکریت پسند( جس کا لب و لہجہ برطانوی تھا) کی جانب سے اایک امریکی صحافی کے سر رقلم کیے جانے کے بعد عراق و شام پر منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی غرض سے کارن ویل میں اپنی تعطیلات کو مختصر کردیا۔ کیمرون نے اس قتل کو وحشت انگیز اور غیر اخلاقی قرار دیا ۔ انہوں نے کارل ویل میں اپنی تعطیلات مختصر کردیں تاکہ برطانوی خارجہ سکریٹری فلپ ہامونڈے کے ساتھ عراق و شام پر میٹنگس میں شرکت کرسکیں ۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے یہ بات بتائی ۔ ہامونڈ نے کا کہ40سالہ جیمز فولے کے قتل کی ویڈیو اصلی معلوم ہوتی ہے۔ وہ2012ء میں شام میں گرفتار ہونے کے بعد سے لاپتہ تھے ۔ ہامونڈ نے کہا کہ برطانوی حکومت اس بات سے آگاہ تھی کہ برطانوی شہریوں کے ایک اچھی خاصی تعداد بیرونی ممالک میں شدت پسند تنظیموں سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عسکریت پسند کا لہجہ برطانوی تھا لیکن کہا کہ فوٹیج کے مزید تجزیہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ’ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ برطانوی شہریوں کی ایک خاصی تعدا د وحشت ناک جرائم ملوث اور آئی ایس آئی ایل(موجودہ نام آئی ایس) اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے ساتھ جہاد میں شریک ہیں۔‘‘ اس ویڈیو نے صورتحال سے آگاہی کرائی ہے جو انتہائی دگر گوں ہے اور جس پر ہم کئی مہینوں سے کام کررہے ہیں۔‘‘ اندازہ ہے کہ آئی ایس جس نے شمالی عراق و شام کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے ، کی صفوں میں400برطانوی شہری شامل ہیں ۔ شام سے متعلق جہادی سرگرمیوں کے شبہ میں تقریباً69افراد کو برطانیہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں