بارک اوباما امریکہ میں نریندر مودی کی آمد کے منتظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-21

بارک اوباما امریکہ میں نریندر مودی کی آمد کے منتظر

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر بارک اوباما آئندہ ماہ وزیرا عظم نریندرمودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر ان کا خیر مقدم کرنے کے مشتاق ہیں ۔ ایک سرکردہ امریکی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ وزارت داخلہ کی نائب ترجمان میری ہاف نے کہا کہ صدر وزیر خارجہ وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کے ودرہ امریکہ کے موقع پر خیر مقدم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اخباری نمائندوں کے اس سوال پر کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے سکھ فارجسٹس گروپ(ایس ایف جے) کی آن لائن درخواست جس میں مودی کی میٹنگ منسوخ کرنے کی بات کہی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مودی کے انتخاب کے بعد سے ہمیں اس سلسلہ میں مسلسل کہاجارہا ہے اور یہ کیس برقرار رہے گا ۔ ایس ایف جے نے صدر بارک اوباما سے اپیل کی کہ وہ ستمبر میں مودی کے ساتھ اپنی میٹنگ منسوخ کردے ۔ گروپ نے2005کے بعد مودی کے ویزا پر امتناع سے متعلق دستاویز بھی حوالہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔2005ء کے دوران امریکی وزارت خارجہ مودی کی ویزا کو جو امریکہ کے سفر کے لئے تھا ، گجرات میں2002ء کے فسادات کے تناظر میں منسوخ کردیا تھا ۔ میری ہاف نے کہا کہ متعدد دستخطوں کو حصہ داری کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ استفادہ کنندگان ابھی بھی اس درخواست پر دستخط کرسکتے ہیں اگر مہلت ختم ہونے سے پہلے یہ تعداد ایک لاکھ ہوجاتی ہے تو میرے خیال میں اس کا سرکاری طور پر رد عمل ظاہر کیاجائے گا ۔ ایسے میں عوام اپنے اظہار خیال کو ظاہر کرنے کے لئے آزاد ہیں ۔ اس سوال پر کہ امریکی عدالت کسی شخص کو بیرون ملک کے وزیر اعظم یا بیرون ملک کے قائد پر مقدمہ چلائے گی، انہوں نے کہا کہ میں ان مفروضوں پر قیاس آرائی نہیں کرسکتی ۔ میں پھر ایک بار اس بات کو دہراتی ہوں کہ جو میں نے ابھی کہا ہے کہ ہم مودی کے دورہ امریکہ کا خیر مقدم کرنے کے خواہش مند ہیں ۔
جبہ صدر اور وزیر خارجہ دونوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے ۔ اس سال عام انتخابات میں مودی کی تاریخی کامیابی کے بعد صدر اوباما نے شخصی طور پر مودی سے بات چیت کی اور ستمبر کے واقعہ میں وہائٹ ہاؤز میں ملاقات کرنے کے لے دعوت دی۔ اسی دوران امریکی عہدیدار اسٹیفن نے جو ہندوستان کا دورہ کررہی ہیں کہا کہ دونوں ممالک مودی اور اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کو صرف ایک ملاقات سے زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ اس سوال پر کہ آیا امریکی کمپنیاں مودی کے تعلق سے ان کی پالیسی کی وجہ سے پچھلے ایک دہے کے دوران گجرات میں صنعتیں قائم کرنے کے موقع سے محروم ہوچکی ہیں ، امریکی عہدیدارنے کہا کہ تجارت میں دوستانہ معاملت کا جہاں تک تعلق ہے اس کے حصص میں ہندوستان کا138واں نمبر ہے اور کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ نئی حکومت تبدیلیاں لانے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ امریکی عہدیدار راجدھانی اکسپریس کے ذریعہ احمد آباد پہنچی ہیں وہ دو دن گجرات میں قیام کریں گی اور چیف منسٹر آنندی پٹیل سے ملاقات کریں گی ۔ ٹرین کے سفر کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ میں نے بذات خود ہندوستان کا مشاہدہ کیا اس اسے محظوظ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ و سالہ وائبر نٹ گجرات سمٹ جو آئندہ سال منعقد ہوگی اس میں امریکہ کی زیادہ سے زیادہ حصہ داری کے لئے مساعی کریں گی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں